ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے اعتماد کے ساتھ جائیں گے :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-18
in تازہ تریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۸ستمبر

سترہویں لوک سبھا کے 13 ویں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم نئے وشوس، نئے جوش اور نئی امنگ کے ساتھ جائیں گے ۔ انہوں کہا کہ آج پارلیمنٹ کے 75 سال کے شاندار کام کاج ، کھٹی میٹھی یادوں ، تجربات اور ملک کے لئے ہمارے سابقہ رہنماوں کے گرانقدر رول کو یاد کرنے کا دن ہے ۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

وزیراعظم نے لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی پرانی عمارت سے آج ہم رخصت ہو رہے ہیں یہ ہمارے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہے ±۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو بیشک غیرملکی حکمرانوں نے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس کی تعمیر میں محنت ،پسینہ اور پیسہ ہمارے لوگوں کا لگا تھا۔ پارلیمنٹ میں 75 برس کے سفر میں ہمارے منتخب نمائندوں نے بڑی ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، جس کی یہ عمارت گواہ رہی ہے ۔

مودی نے کہا کہ ہم نئی عمارت میں جارہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ہماری نئی نسلوں کے لئے یادگار اور بدستور قابل ترغیب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کی روشنی میں نیا وشواس ، نیا آتم وشواس اور نئی امنگ کا پوری دنیا میں ہندوستان کی کامیابیوں کا ذکر ہو رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے چندریان 3 ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شاندار کامیابیوں پر نہ صرف ہندوستان کو فخر ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کامیابی پر ناز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں اور ہمارے سائنسدانوں کی محنت، لگن اور طاقت کا نتیجہ ہے ، جس کے لئے ہمارے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔

حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ جی ۔ 20 سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے ، کسی ایک فرد یاا یک پارٹی کی نہیں۔ جی ۔ 20 کی شاندار کامیابی کی آج پوری دنیا میں سراہنا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جی ۔ 20 کی سربراہی ملنے کے بعد سے پورے ملک میں تقریباً 200 کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔

مودی نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ہندوستان کی سربراہی میں جنوبی افریقہ کو جی ۔ 20 کا رکن بنایا جانااور اتفاق رائے سے ڈکلیئریشن کو منظور کیا جانا ملک کے لئے قابل فخر بات ہے ۔ انہوں نے کہا ”سب کا ساتھ سب کا وشواش “کے منتر نے پوری دنیاکو ہندوستان کے ساتھ جوڑنے میں مدد کی یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا ملک پوری دنیا میں ’وشو متر‘ کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے ۔

وزیراعظم نے اس کے ساتھ ہی آئندہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی پوری دنیا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل پی ۔ 20 سمٹ کے لئے حکومت کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی جمہوریت کی طاقت ہی ہے ، جس نے ریلو ے پلیٹ فارم پر بچپن کی زندگی گزارنے والے بچے کو پارلیمنٹ تک پہنچادیا ہم نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد ابتدا میں پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد کم ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب دھیرے دھیرے ایوان میں خواتین کی نمائندگی بڑھ رہی ہے ، جو ہمارے لئے قابل فخر بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہی جہاں ایک طرف آنجہانی اندرجیت گپتا نے 43 سال رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے علاقے کے عوم کی نمائندگی کی، وہیں مسٹر شفیق الرحمان برق 93 برس کی عمر میں آج بھی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مودی نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات، سنگین بیماری یہاں تک کہ کووڈ کے دوران بھی اراکین پارلیمنٹ آکر کام کرتے رہے لیکن انہوں نے عوام کا کام رکنے نہیں دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی جموں وکشمیر میں کسی بھی قسم کے انتخابات لڑنے کےلئے تیار ہے©:رینا

Next Post

نوجوان کے قتل کا معاملہ: پولیس نے سرپنچ سمیت چار ملزمان کو حراست میں لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

نوجوان کے قتل کا معاملہ: پولیس نے سرپنچ سمیت چار ملزمان کو حراست میں لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.