جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائیگا :رینا

’مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے‘ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-17
in اہم ترین
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
جموںکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے ہفتے کے روز کہاکہ کچھ لوگ جموں وکشمیر میں امن نہیں چاہتے اوروہ دہشت گردی کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔
رینا نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ بات چیت کی وکالت کی لیکن مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کوکر ناگ میں اعلیٰ آفیسران کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد وں کو سخت سزا ملے گی۔
ان باتوں کا اظہاربی جے پی یونٹ صدر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
رینا نے کہاکہ جموں کشمیر میں حالات پچھلے تین برسوں کے دوران معمول پر آئے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو یہاں کا امن راس نہیں آرہا۔انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ جموں وکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر سازشیں رچا رہے ہیں۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ کوکر ناگ کے اندر دہشت گرد حملے میں ہمارے جانبازوں نے ملک اور عوام کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوکر ناگ دہشت گرد حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا ملے گی۔
ٍٍ فاروق عبداللہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رینا نے کہاکہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بس کے ذریعے پاکستان گئے بات چیت کی لیکن اس کے بدلے میں پاکستان نے کرگل جنگ شروع کی۔
بی جے پی یو نٹ صدر نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بات چیت کیلئے پہل کی لیکن ہر بار پاکستان نے اس کا جواب دہشت گردی سے دیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان بھائی چارے اور خوشحالی کی بات کرتا ہے لیکن ان کو بھی سمجھ ہونی چاہئے ۔انہوں نے این سی سرپرست فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ فاروق عبداللہ میں اگر ہمت ہے تو انہیں قاتل کو قاتل کہنا چاہئے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستانی فوج دہشت گردو کو کشمیر میں داخل کرانے میں مددکرتی ہے ‘

Next Post

کوکر ناگ جھڑپ:شمالی کمان کے سربراہ کا گڈول کا دورہ‘ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں

کوکر ناگ جھڑپ:شمالی کمان کے سربراہ کا گڈول کا دورہ‘ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.