بارہمولہ//
جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے گاؤں ہتھ لنگو میں فوج نے ایک درندازی کی کوشش کو نکام بناتے ہوئے تین عدم شناخت دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اس دوران فوج نے تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے آج شام ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی صبح مستعد اہلکاروں نے ہتھ لنگو اوڑی میں دہشت گردوں کو ایک گروپ کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا جس دوران انہیں للکارا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مسلسل دو گھنٹے تک دو بدو گولیوں کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ان کے مطابق جوں ہی سیکورٹی فورسز نے مزید دو کی تلاش شروع کی تو مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچتے ہی دہشت گردوں نے پھر فائرنگ شروع کی ، جوابی کارروائی میں دوسرا دہست گرد بھی مارا گیا جبکہ تیسرا دہشت گردواپس پاکستانی زیر قبضہ پاکستان چلا گیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جوں ہی فوج نے تیسرے دہشت گرد کو تلاش کرنے کی خاطر کوڈ کاپٹر کا استعمال کیا تو پاکستانی رینجرس نے اس پر فائرنگ شروع کی تاکہ دہشت گردوں کو محفوظ راہداری فراہم کی جاسکے۔
ترجمان نے بتایا کہ چونکہ تیسرا دہشت گرد بھی فوج کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا اور بعد ازاں اس کی بھی موت واقع ہوئی ہے۔ان کے مطابق جاں بحق دہشت گردوں کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں، ایک پستول ، سات گرینیڈ، ایک آئی ای ڈی ، نقدی۴۶ہزار روپے‘ چھ ہزار پاکستانی کرنسی اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن سے عیاں ہوا کہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کو اس طر ف دھکیلنے کی خاطر اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
ادھراس سلسلے میں بارہمولہ میں فوج نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اس دراندازی کے بارے میں پوری بریفنگ دی۔
پریس کانفرنس کے دوران فوج کی۱۶۱ویں بریگیڈ کے بریگیڈیئر پی ایم ایس ڈھلوں نے کہا کہ سردی علاقے اوڑی کے ہتھ لنگو علاقہ میں سکیورٹی فورسز کو انٹیلی جنس ایجنسی سے دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کرنے کی اطلاع ملی تھی۔اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز متحرک ہوئے اور سرحد پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے تھے۔
ڈھلوںنے کہا کہ ہفتہ کے روز صبح ۶ بجکر۴۰ پر فوجی اہلکاروں کو ایل او سی کے ہتھ لنگو علاقہ میں۳ سے چار دراندازوں کی نقل وحمل دیکھے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس دروان یہاں موسم پورا خراب تھا اور یہاں کافی دھند تھی۔انہوں نے کہا کہ متحرک فوج نے ان دراندازون پر فائرنگ کی اور اس دوران گولیوں کا تبادلہ تقربیاًساڈھے آٹھ بجے تک رہا اور اس کارروائی میں ایک درانداز مار گیا ہے۔
فوجی افسرنے کہا کہ اس دوران دو دراندازوں نے پہلے کی پوزیشن تبدیل کی جس کے بعد فوج نے دوبارہ ان پر حملہ کیا اور تقربیاً سوا نو پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور یہ فائرنگ آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور درانداز مارا گیا جبکہ دوسر زخمی ہوا ہے۔
ڈھلوں نے کہا کہ تیسرے زخمی دراندار نے پاکستانی فوج کی مدد سے سرحد پار نہ کرسکے اور لگتا ہے کہ اس کی لاش پاکستان کے علاقہ میں پڑے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج لگاتار اوڑی علاقے سے عسکریت پسندوں کو یہاں کہ طرف بھیجنے کی کوشش کرتی ہے لیکن بھارتی فوج اسے یہ کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
ڈھلوںنے کہا کہ دو دراندازوں کی لاشیں فوج نے برآمد کیں اور علاقہ میں فوج نے تقربیاً ڈھائی بجے تک سرچ آپریشن چلایا۔
اس دوران فوج نے ہلاک ہوئے دہشت گردوں کے قبضے سے دو رائفلیں ، گرینیڈ ، پاکستانی کرنسی ، بھارتی کرنسی اور تقریباً ۵کلو آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تصادم میں جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر فورسز نے شمولیت کی اور اس آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا۔