جمعہ, ستمبر 22, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

منشیات کے خلاف جنگ میں ائمہ مساجد بھی شامل

بارہمولہ کی کئی مساجد میں ڈرگس کے منفی اثرات پر وعظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-17
in مقامی خبریں
A A
منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کویہ لت چھڑانے کیلئے جم سینٹروں میں لانے کی بھی ضرورت :حافظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کولگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

کرایہ کی عدم ادائیگی ‘وقف بورڈ نے دکانوں کو سربمہر کردیا

سرینگر//
ایک ایسے وقت میں جب معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی منشیات کی بدعت تشویش ناک صورتحال اختیار کر رہی ہے تو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس کی اس بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری جنگ میں ہاتھ بٹانے کے لئے ائمہ مساجد سامنے آئے ہیں۔
ضلع کی کئی مساجد میں ائمہ حضرات نے اپنے جمعہ خطبوں میں منشیات کے منفی اثرات پر روشنی ڈالی اور سامعین کو اس مضر ترین سماجی بدعت کے متعلق ضروری جانکاری فراہم کی۔
ایس ایس پی بارہمولہ‘ امود ناگپور نے جمعہ کی شام ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ضلع بارہمولہ کے گوشہ وکنار میں زائد از ایک سو مساجد میں ائمہ حضرات نے منشیات کی بدعت کے متعلق جانکاری کے موضوعات پر خطبے دئے ‘۔
ناگپور نے کہا’’ان سب نے ضلع بارہمولہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ ہاتھ ملانے کا عزم کیا‘‘۔
کشمیر میں منشیات کی بدعت انتہائی سنگین اور خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
وزارت سماجی انصاف اور ایمپاورمنٹ کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق جموں وکشمیر میں نشہ کرنے والوں کی تعداد قریب ایک ملین تک پہنچ گئی ہے ۔
حکام کا ماننا ہے کہ جموںکشمیر کیلئے ملی ٹنسی سے زیادہ خطرناک منشیات ہے ۔معاشرے سے اس بدعت کی بیخ کنی کی کاوشوں جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے حال ہی میں منشیات کی بدعت کے موضوع پر یک روزہ سمینار کا اہتمام کیا جس میں کئی ائمہ مساجد اور مبلغوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شمالی کشمیر وویک گپتا نے اس کانفرنس سے خطاب کیا اور اس بدعت کے خاتمے کے لئے مذہبی لیڈروں اور مبلغوں کے رول پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
گپتا نے کہا کہ مذہبی لیڈران نہ صرف سماج کی با عزت و با وقار شخصیات ہوتی ہیں بلکہ وہ لوگوں کی زندگیوں کو سچائی اور انسانی و اخلاقی خطوط پر استوار کرتے ہیں۔
ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں مبلغوں کا بڑا رول ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماج کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جملہ متعلقین کا روال ضروری ہے ۔
اس کانفرنس سے مبلغوں نے بھی خطاب کئے اور منشیات فروشوں کو معاشرے کے خلاف سب سے بڑا جرم قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران ماہ اگست تک۵۴؍انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس دوران منشیات فروشوں کی۱ء۲کروڑ رویے کی مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں جن میں۳رہائشی مکان‘۳گاڑیاں اور بھاری نقدی رقم شامل ہے ۔
بارہمولہ پولیس اس سلسلے میں ماہ اگست تک ۲۱۳مقدمے درج کئے اور۳۴۳منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آشا ورکرس کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج

Next Post

’پاکستانی فوج دہشت گردو کو کشمیر میں داخل کرانے میں مددکرتی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

کولگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

2023-09-22
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
مقامی خبریں

کرایہ کی عدم ادائیگی ‘وقف بورڈ نے دکانوں کو سربمہر کردیا

2023-09-22
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
مقامی خبریں

’چین کے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار‘

2023-09-22
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

پلوامہ:ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں فیس بک ایڈمن گرفتار:پولیس

2023-09-22
لل دید ہسپتال کے لیبر روم میں تین دن تک موجود رہنے والا فرضی ڈاکٹر گرفتار
مقامی خبریں

لل ہسپتال فرضی ڈاکٹر معاملہ: تحقیقات کیلئے انکوائری افسر تعینات

2023-09-22
بھلیسہ ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ طور پر پرانا دیودار کا درخت موجود
مقامی خبریں

بھلیسہ ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ طور پر پرانا دیودار کا درخت موجود

2023-09-22
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی میں ایل او سی کا دورہ

2023-09-22
دہلی میں آٹو ڈرائیور نے کشمیری طالبہ پر حملہ کرکے زخمی کیا
مقامی خبریں

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو ہتھوڑا مار کر ہلاک کردیا

2023-09-22
Next Post
’پاکستانی فوج دہشت گردو کو کشمیر میں داخل کرانے میں مددکرتی ہے ‘

’پاکستانی فوج دہشت گردو کو کشمیر میں داخل کرانے میں مددکرتی ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.