اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اوریہ تو نئی بات بھی نہیں تھی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

سچ میں نئی بات کی عمر ۹ دن سے زیادہ نہیں ہو تی ہے اور… بالکل بھی نہیں ہوتی ہے… اور جس بات کی ہم بات کررہے ہیں وہ تو نئی بھی نہیں تھی… پرانی بات تھی جو آئی اور گئی ۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ وہ کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے… لیکن حمتی فیصلہ لیکشن کمیشن کو کرنا ہے… یہ نئی بات نہیں بلکہ پرانی بات تھی جس کی عمر ایک آدھ دن سے زیادہ نہیں اور… اور لوگ اپنے اپنے کام دھندے میں لگ گئے… لوگ ہی نہیں بلکہ حکومت بھی کام میں لگ گئی… پہلے جی ۲۰ کا سربراہی اجلاس اور اب پارلیمنٹ کے ۵ روزہ خصوصی اجلاس کی تیاری میں جٹ گئی ہے… سپریم کورٹ بھی اپنے کام میں مصروف نہیں بلکہ بہت زیادہ مصروف ہے اور… اور جہاں تک الیکشن کمیشن کا تعلق ہے تو اس کے پاس ٹائم کہاں… کم از کم جموں کشمیر کے لئے تو بالکل بھی ٹائم نہیں جو وہ سوچے ‘دیکھے کہ کشمیر میں کب الیکسن … اسمبلی الیکشن کرائے جائیں… اس لئے صاحب بات جہاں شروع ہوئی تھی وہاں پر ہی بیٹھ گئی اور سو فیصد بیٹھ گئی ۔اور ایک بار پھر ہمیں الیکشن کیلئے مناسب وقت کا انتظار کرنا پڑے گا کہ جیسے حال ہی میںاپنے شریمان ایل جی سنہا صاحب نے بھی کہا… اور سچ تو یہ ہے کہ کشمیر میں اسمبلی الیکشن نہ بھی ہوں تو کیا فرق پڑتا ہے کہ … کہ سورج پھر بھی طلوع ہو ہی جاتا ہے… چاند تارے آسمان پر اگ ہی جاتے ہیں اور… اور ہوائیں بھی چلتی ہیں… جہلم میں بھی پانی بہتا رہتا ہے جب کہ کتوں … اوارہ کتوں کی آبادی بھی اپنی رفتار میں بڑھ ہی رہی ہے… سب کچھ ویسے ہی ہو رہا ہے جیسے پہلے ہوتا تھا… تب جب کشمیر میں الیکشن ہو تے اور … اور الیکشن کے بعد کوئی حکومت وجود میں آتی… بالکل ویسے ہی ہوتا ہے… تو صاحب پھر الیکشن کرانے کیلئے اتنا شور کیوں … اتنی بے تابی کا مظاہرہ کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیر میں ایک دن الیکشن ضرور ہوجائیں گے اور… اور جس دن الیکشن ہو جائیں گے اور ان الیکشن کی کوکھ سے ایک نئی حکومت وجود میں آجائیگی… اس وقت بھی ویسا ہی ہو گا جو اس وقت ہو رہا ہے اور… اور اس وقت یہ ہو رہا ہے کہ اپنے ایل جی صاحب کام کررہے ہیں… کام کرنا چاہتے ہیں… ایسا کام کہ انہیں آئندہ کئی برسوں اور دہائیوں تک یاد رکھا جائیگا… اس لئے انہیں یہ کام کرنے دیجئے اور… اور بس۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ انکاونٹر میں لاپتہ فوجی ہلاک

Next Post

کُکرناگ سانحہ نے جھنجھوڑ کررکھدیا 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کُکرناگ سانحہ نے جھنجھوڑ کررکھدیا 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.