سرینگر/۱۵ستمبر
حکام نے بتایا کہ ایک فوجی جس کی جمعرات سے لاپتہ ہونے کی اطلاع تھی، جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں انکاو¿نٹر میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔
سیکورٹی حکام نے کہا”اننت ناگ آپریشنز میں ایک اور فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ کل (جمعرات) سے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی“۔
حکام نے کہا”اننت ناگ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ سیکورٹی کارروائیوں میں، فورسز نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گرنیڈ گرائے۔ علاقے میں چھپے دہشت گردوں کے گروپ کو نشانہ بنانے کے لیے فوجیوں کے ذریعہ گرینیڈ لانچروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے“۔
اننت ناگ ضلع میں جاری مسلح تصادم میں راشٹریہ رائفلز کی کوئیک رسپانس ٹیم کی کمانڈ کرنے والے آرمی کرنل کی جان چلی گئی۔
کوکرناگ علاقے میں ایک آرمی میجر اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی دشمن کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
مارے گئے سینئر فوجی افسران اور ڈی ایس پی کی شناخت کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونک اور ہمایوں بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انکاو¿نٹر میں اہلکاروں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا اور جمعرات کو بڈگام میں مقتول ڈی ایس پی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ( اے این آئی)