جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوکر ناگ میں خونین معرکہ آرائی :دہشت گردوں کے حملے میں فوج کا کرنل‘میجر اور پولیس کا ڈی ایس پی ہلاک

علاقے کا محاصرہ جاری ‘ پوشیدہ دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر تلاش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-14
in اہم ترین
A A
کوکر ناگ میں خونین معرکہ آرائی :دہشت گردوں کے حملے میں فوج کا کرنل‘میجر اور پولیس کا ڈی ایس پی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں فوج کا سی او (کرنل)، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی سمیت تین اعلیٰ آفیسران جاں بحق ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس علاقے کو کھنگالا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج اور ایس او جی کی اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا جبکہ فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران اس تصادم آرائی کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
طلاعات کے مطابق اننت ناگ سے تقریباً ۴۰کلومیٹر کی دوری پر واقع جنگلی علاقہ گڈول میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں فوجی کرنل ، میجر اور ڈی ایس پی سمیت تین اعلیٰ آفیسران شدید طور پر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ جنگلی علاقے کے پیش نظر زخمی ہوئے اعلیٰ آفیسروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیاچنانچہ تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال روانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فوجی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
تصادم کے دوران جاں بحق ہوئے آفیسران کی شناخت سی او (کرنل ) من پریت سنگھ ، میجر آشیش اور ڈی ایس پی ہمایو بٹ کے بطور ہوئی ہے۔
بتادیں کہ ہمایو بٹ سابق ڈی آئی جی غلام حسن بٹ کے فرزند تھے۔
دریں اثنا فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ گڈول کے جنگلی علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے باوجود بھی علاقے میں آپریشن جاری ہے جبکہ فوج اور پولیس کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ آفیسران علاقے میں خیمہ زن ہیں اور وہ اس آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پورے علاقے کو ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کی نگرانی میں رکھاگیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پیرا کمانڈوز کو بھی جنگلی علاقے میں اتار ا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو جلد ازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔علاوہ ازیں گڈول کوکر ناگ میں تین اعلیٰ آفیسروں کی شہادت کے بعد جنگلی علاقے میں محصوردہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی خاطر سیکورٹی فورسز کی جانب سے نئی حکمت عملی اپنائی جارہی ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک کوکر ناگ کے گڈول جنگلی علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں تعزیتی گلباری تقریب ایل جی منوج سنہاکی شرکت

Next Post

کشمیر میں 48 گھنٹے سے جاری معرکہ آرائی میں۲اہلکار زخمی، فوجی لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

کشمیر میں 48 گھنٹے سے جاری معرکہ آرائی میں۲اہلکار زخمی، فوجی لاپتہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.