سرینگر//
کوکر ناگ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے ڈی ایس پی ہمایو بٹ کو خراج عقیدت ادا کرنے کی خاطر ضلع پولیس لائنز سرینگر میں بدھ کی شام ایک تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی۔
اس تعزیتی گلباری تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ، سی آئی ڈی چیف آر آر سیون، اے ڈی جی پی وجے کمار ، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کے علاوہ ضلع کے دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ترنگے سے لپٹے شہید ڈی ایس پی کی جسد خاکی پر پھول نچھاور کئے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔