جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بخاری صاحب‘ ۳۷۰ ؍ اور این سی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ بی جے پی کی کتنی بی ٹیمیں کشمیر میں ہیں … ہم یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں ۔ کبھی سجاد لون کی پیپلز کانفرنس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا جاتا ہے تو … تو کبھی بخاری صاحب… الطاف بخاری صاحب کی اپنی پارٹی کیلئے یہ خطاب محفوظ رکھا جاتا ہے…آگے چل کر کس کس جماعت کو بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا طعنہ دیا جائے گا‘ یہ تو صاحب وقت ہی بتائے گا… گا کہ اگر ہم کچھ بتائیں گے تو… تو صرف یہ بتائیں کہ … کہ ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ … کہ نیشنل کانفرنس … الطاف بخاری کی دور اندیشی ‘ ان کے ویژن کو سلام پیش کرتی ہے‘ اسے خراج تحسین ادا کررہی ہے یا انہیں کوئی طعنہ دے رہی ہے…وہ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ بخاری صاحب جموں کشمیر کے وہ پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے ۳۷۰ کو قصہ پارینۂ قرار دیا تھا … صاحب اگر کوئی ہم سے پوچھے تو … تو ہم بھی یہیں کہیں گے جو بخاری صاحب کہتے آئے ہیں…یہ کہیں گے کہ ۳۷۰ سچ میں قصہ پارینہ ہے۔ہم آج پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ۳۷۰ سچ میں قصہ پارینہ ہے اور… اور جو لوگ اس حوالے سے کوئی آس لگائے بیٹھے ہیں… اس کی واپسی کی امید کررہے ہیں… وہ توخود بھی احمق اور بے وقوف ہیں… ساتھ ہی یہ لوگوں کو بھی بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور… اور سو فیصد کررہے ہیں ۔یقینا معاملہ عدالت عظمی میں ہے …روزانہ سماعت ہو رہی ہے… اور … اور آج نہیں تو کل … کل نہیں تو پرسوں ‘عدالت عظمی اپنا فیصلہ سنائے گی… فیصلہ کیا ہوگا ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن…لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں اور… اور سو فیصد جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ ۳۷۰ سچ میں قصہ پارینہ ہے… یہ واپس نہیں آئیگی‘ یہ لوٹ کر آنے والی نہیں ہے… اپنے قائد ثانی نے مرے ہوئے افراد کوواپس لوٹتے ہو ئے دیکھا ہو گا… لیکن ہم نے نہیں دیکھا ہے … اور آپ بھی نہیں… اور اگر مرا ہوا کوئی لوٹ کے واپس آیا بھی ہوگا… لیکن یقین کیجئے دفعہ ۳۷۰ کے ساتھ ایسا ہونے والا نہیں ہے… دفعہ واپس نہیں آنے والی ہے… دفعہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفع ہو گئی ہے اور… اور سو فیصد ہو گئی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت ہند راشٹرہے ‘ سبھی بھارتی ہندو ہیں :موہن بھاگوت

Next Post

سیاستدان اور جھوٹ باہم لازم ملزوم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاستدان اور جھوٹ باہم لازم ملزوم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.