جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اوڑی میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام 8 دہشت گرد معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-18
in تازہ تریں
A A
اوڑی میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام 8 دہشت گرد معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/18اگست

جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی علاقے میں دو دہشت گرد گروہوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے 8دہشت گرد معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

ایس ایس پی بارہ مولہ آمود ناگپوری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16آر آر اور بارہ مولہ پولیس نے چرنڈا اوڑی میں ناکہ لگایا جس دوران ایک مشتبہ نوجوان نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلا کر نوجوان کو حراست میں لیا۔

ناگپوری نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی شناخت شوکت علی آعوان ولد عبدالکریم آعوان ساکن چرنڈا اوڑی کے بطور ہوئی اور اس کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار نوجوان نے پوچھ تاچھ کے دوران دو ساتھیوں کے نام ظاہر کئے جن کی شناخت شکور الدین اور محمد صادق کھٹانہ کے بطور ہوئی اور ان کے قبضے سے بھی دو گرینیڈ ، ایک چینی پستول ، ایک پستول میگزن اور چار راونڈ برآمد کئے گئے ۔

ناگپوری نے بتایا کہ 11اگست 2023کو پوران تھاجل اوڑی میں ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک ماروتی سوفٹ زیر نمبر CHOID-9588کو روکنے کا اشارہ کیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور اور مزید چار افراد نے ناکہ پارٹی کو بتایا کہ وہ ہسپتال جارہے ہیں لہذ ا انہیں آگے جانے کی اجازت دی جائے تاہم سیکورٹی فورسز کو گاڑی میں سوار افراد پر شک ہوا اور فوری طورپر گاڑی کی تلاشی لی ۔ان کے مطابق دوران تلاشی گاڑی سے چار ہینڈ گرینیڈ، دو پستول ، چار پستول میگزین، دس گولیو ں کے راونڈ اور پچاس ہزار روپیہ نقدی برآمد کئے گئے ۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ سبھی پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کی بعد میں شناخت اختر بھائی ولد نیاز بٹ ساکن تارزو سوپور ، محمد اسلم کھٹانہ ولد عطامحمد ساکن چرنڈا اوڑی ، منیر احمد ولد محی الدین وہ جبلہ اوڑی ، مدثریوسف ولد محمد یوسف ساکن کرانکشون اور بلال احمد ڈار ولد غلام محی الدین ساکن ہردہ شیوا سوپور کے بطور ہوئی ۔

ایس ایس پی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گرفتار شدگان پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کے کہنے پر اسلحہ وگولہ بارود کی سرحد پار اسمگلنگ کے کام پر مامور تھے اور وہ اسلحہ وگولہ بارود کو لشکر طیبہ کے دہشت گرد تک پہنچانے کی فراق میں تھے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ بر آمد:فوج

Next Post

پالی تھین استعمال مت کیجئے!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پالی تھین استعمال مت کیجئے!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.