ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پالی تھین استعمال مت کیجئے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

امر ناتھ یاترا کا آغاز

اجی چھوڑئے کہ کشمیر کے… یو ٹی کے حکام کیا کہہ رہے ہیں اور کیا نہیں … وہ کیا ہے کہ ہمارے حکام بہت کچھ کہتے رہتے ہیں لیکن… لیکن صاحب اس کا یہ تو مطلب نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں کہ کشمیر کے حکام جو کچھ کہہ رہے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا ہے… ہمیں ان کی کہی ہر ایک بات پر سر تسلیم خم کرنا ہے… نہیں صاحب ایسا نہیںہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے … اتنے بھی ہم تابعدار اور فرمانبردار نہیں … بالکل بھی نہیں ہیں اور اس لئے بھی نہیں ہیں کہ ہمارے حکام ‘ہمارے حاکم اصل میں ٹھہرے سیاستدان … پختہ سیاستدان اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ سیاستدانوں کی عادت ہو تی ہے کہ وہ بغیر سر اور پاؤں کے باتیں کرتے ہیں… ایسی باتیں جن پر عمل ہو رہا ہے ‘ جن پر عمل ہو گا بھی یا نہیں ‘ انہیں اس کی فکر نہیں ہوتی ہے… بالکل بھی نہیں ہوتی ہے کہ … کہ اگر انہیں کسی چیز کی فکر ہو تی ہتے تو صرف اس ایک بات کی کہ انہوں نے جو بات کی ہے آیا وہ بات اخبار میں ایک بڑی ہیڈ لائن کے ساتھ شائع ہو ئی ہے یا نہیں ۔جیسے اپنے حکام کی یہ بات کہ ہمیں کشمیر کے شہر خستہ کو پالی تھین سے مکت کرنا ہے… پالی تھین سے پاک کرنا ہے ۔ آپ چاہیں توس ایک بات کو بھی صرف نظر کریں ‘ کسی کھاتے میں نہ ڈال دیں لیکن…لیکن ہماری صلاح ہے کہ اپنے کشمیر کے حکام کی اس ایک بات کو آپ سنجیدہ لیں… اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کریں کہ … کہ بات ہماری ہے‘ اپنی ہے‘ اپنے اس شہر خستہ کی ہے جو پہلے ہی خستہ حال ہے … اورپالی تھین کے استعمال اور ہول سیل میں استعمال سے اس کا حال سچ میں بے حال ہو رہا ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم یہ ہمارے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔پالی تھین کا استعمال شہر خستہ کا مستقبل خطرے میں ڈال رہا ہے … ہماری آبگاہوںکے وجود کو اس کے استعمال سے شدید خطرہ لاحق ہے کہ ویسے بھی ان آبگاہوں کا ہم نے پہلے ہی دم گھٹ کے رکھ دیا ہے … اب بھی ان میں تھوڑی سی جان باقی ہے اور … اور اگر ہم نے پالی تھین کے استعمال کو ترک کردیا تو… تو بھیا ممکن ہے کہ ہم اپنے شہر خستہ کو ماحولیاتی تباہی سے بچا سکیں اور… اور اگر آپ اپنے شہر کو بچانا چاہتے ہیں تو… تو ایک بار اپنے حکام کی اس ایک بات کو پوری طرح مان لیجئے … اس پر پوری طرح عمل کیجئے ۔ پالی تھین کا استعمال روک لیجئے اور مکمل طور پر روک لیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوڑی میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام 8 دہشت گرد معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی

Next Post

پستول چور پولیس کی حراست میں 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پستول چور پولیس کی حراست میں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.