منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ضرورت پڑنے پر ہم لائن آف کنٹرول پار کرسکتے ہیں: راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-26
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاکستان کو اپنے زیر قبضہ کشمےر میں مظالم کے خمیازہ بھگتنا پڑے گا :راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 26 جولائی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں کہ وہ بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے کیونکہ ہمارے بہادر جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

سنگھ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے جیسا کہ مسلح افواج کو بتا دیا گیا ہے ۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا”بھارت تمام ممالک کی بڑی عزت کرتا ہے اور بین الاقوامی طرز عمل کے لئے مقرر کردہ اصولوں پر بھی عمل کرتا ہے لیکن اس کی دریا دلی کو کمزوری نہیں سمجھا جا سکتا“۔

سنگھ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو 24 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں کرگل جنگ کی یادگار پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔

وزیر دفاع نے کہا”نریندر مودی قیادت والی حکومت بہت ہی واضح ہے اور ضرورت پڑنے پر سرحد پار آپریشن شروع کرنے کے لئے مسلح افواج کو کھلی چھوٹ دی ہے “۔

سنگھ کا کہنا تھا”سال 1999 میں اگر ہم نے سرحد پار نہیں کیا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ایسے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے ، ہم ایسا کرسکتے تھے ، کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ایسا کریں گے “۔

وزیر دفاع نے کہا”میں ان بہادر فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادر وطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، میں ان بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کو ترجیح دے کر اس کے لئے اپنی زندگیاں نچھاور کرنے سے کوئی پس و پیش نہیں کیا“۔

لوگوں کو یہ یقین دلاتے ہوئے کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ، انہوں نے کہا”ہم جانتے ہیں جب تک آپ (فوج) ہمارے سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں تب تک کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے “۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا”کرگل میں ہی نہیں بلکہ آزادی سے آپ کی بہادری کے کارناموں سے ملک کا سر فخر سے بلند ہے “۔

سنگھ نے کہا کہ کرگل جنگ بھارت پر مسلط کر دی گئی تھی۔انہوں نے کہا”پاکستان نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، بھارت پر جنگ مسلط کر دی گئی، میں اپنے بہادر بیٹوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو ترجیح دے کر اپنی زندگیاں قربان کیں“۔

ان کا مزید کہنا تھا”جب بھی کبھی جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو عوام فوج کی حمایت کرتی ہے میں لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ ایسی صورتحال میں فوج کی براہ راست حمایت کریں“۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے اور حکومت ملک کے وقار کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے ۔

دریں اثنا چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی کرگل جنگ یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

بتادیں کہ کرگل وجے دیوس پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح کے یاد میں منایا جاتا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ایک لڑکی سمیت۳ ہلاک

Next Post

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نئے فوجی سربراہ، مقرر‘ ۳۰؍اپریل کو کمان سنبھالیں گے

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.