بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں ملی ٹینسی لگ بھگ ختم ہو چکی ہے‘پولیس سربراہ کا دعویٰ

’پڑوسی نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرکے’پنجاب ماڈل‘اپنانے کی کوشش کررہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in اہم ترین
A A
حریت کانفرنس ختم ہو چکی ہے :دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
جموںکشمیرپولیسکے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ جموںکشمیر میں ملی ٹینسی لگ بھگ ختم ہو چکی ہے اور اب پاکستان یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔
ان باتوں کا اظہار ڈی جی پی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا ۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ ملی ٹینسی لگ بھگ ختم ہو چکی ہے‘دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت پر امن ماحول ہے ،پتھروں کو اب چوٹ پہنچانے کیلئے نہیں بلکہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے ۔
پولیس سربراہ کے مطابق جس طرح سے دراندازی کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلا جا رہا تھا اسی طرح اب منشیات کی کھیپ کو بھی یہاں پر پہنچایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خلاف سازشیں رچا رہا ہے کہ کس طرح سے ان کے مستقبل کو تاریک بنایا جاسکے ۔
سنگھ نے کہاکہ سرحد پار سے ہونے والی سازشوں سے جموں وکشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن آج یہاں پر امن و امان واپس لوٹ آیا ہے ۔
پڑوسی ملک جموں و کشمیرکے نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنے کی خاطرپنجاب ماڈل اپنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔
سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ رہا ہے اور ملی ٹینسی کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے ۔
سنگھ نے مزید کہاکہ پاکستان جموںکشمیر میں پنجاب ماڈل کے طرز پر نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرکے ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کا خواہاں ہے ۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ جب پنجاب میں ملی ٹینسی کا خاتمہ ہوا تو وہاں پر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی خاطر انہیں منشیات کی اور راغب کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پنجاب ماڈل کو جموں وکشمیر میں بھی اپنانے کی خاطر سازشیں کر رہا ہے ۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ گزشتہ سال جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف زیر وٹالرنس پر عمل کرتے ہوئے۸ہزار کلو گرام منشیات کو تباہ کیا ، دو ہزار مقدمات درج کئے گئے اور تین ہزار لوگوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ اب تک زائد از تین لاکھ یاتریوں نے پوترا گھپا کے درشن کئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ امر ناتھ یاترا پر آنے والے لوگ سیاحتی مقامات کا بھی رخ کر رہے ہیں ۔
آٹھ اور دس محرم الحرام کے جلوس کو نکالنے کی اجازت دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ شیعہ برادری کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
سنگھ نے بتایا کہ ہم شیعہ برادری کے ساتھ ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہے ہیں اور محرم کے پر امن جلوسوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جھیل ڈل میں آتشزدگی کی واردات، دو رہائشی ڈھانچے تباہ

Next Post

’ منی پور پر بحث کیلئے تیار ہیں‘:ملک بحث چاہتا ہے لیکن پتہ نہیں اپوزیشن ایسا کیوں نہیں چاہتی :شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
’ منی پور پر بحث کیلئے تیار ہیں‘:ملک بحث چاہتا ہے لیکن پتہ نہیں اپوزیشن ایسا کیوں نہیں چاہتی :شاہ

’ منی پور پر بحث کیلئے تیار ہیں‘:ملک بحث چاہتا ہے لیکن پتہ نہیں اپوزیشن ایسا کیوں نہیں چاہتی :شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.