جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، قومی شاہراہ بند، ڈوڈہ اور رام بن میں اسکول بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-19
in تازہ تریں
A A
جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، قومی شاہراہ بند، ڈوڈہ اور رام بن میں اسکول بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۹جولائی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ نیم شب سے ہی شروع ہوا۔

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

موسلا دھار بارشوں سے جہاں خطہ چناب میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں وہیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر ‘ جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کٹرہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 315. 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جہاں جولائی 2019 میں 292.4 ملی کیٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 جولائی تک جموں کے کئی علاقوں جبکہ کشمیر میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ جموں خطے میں رواں ہفتے کے دوران کچھ علاقوں میں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاری بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی ریلے آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات لاحق ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔

دریں اثنا بھاری بارشوں کے پیش نظرحکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بدھ کو اسکول بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ضلع کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول 19 جولائی کو طلبا کے لئے بند رہیں گے ۔چیف ایجوکیشن افسر کشتواڑرام بن جاری کئے ہیں۔

ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے “۔

ٹویٹ میں لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر اختیار

نہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرائم برانچ کشمیر نے۲بینک عہدیداروں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

Next Post

کٹھوعہ میں سیلاب اور اراضی دھنس جانے کے نتیجے میں 8 افراد از جان، متعدد ڈھانچوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
کٹھوعہ میں سیلاب اور اراضی دھنس جانے کے نتیجے میں 8 افراد از جان، متعدد ڈھانچوں کو نقصان

کٹھوعہ میں سیلاب اور اراضی دھنس جانے کے نتیجے میں 8 افراد از جان، متعدد ڈھانچوں کو نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.