سرینگر/۵جولائی
سری نگر کے گنجان آبادی والے علاقے گوجوارہ میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کے خلاف مرد و زن نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پائین شہر کے گوجوارہ علاقے میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کے خلاف لوگوں نے پر امن احتجاج کیا۔
مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین بدھ کے روز علاقے میں نمودار ہوئے اور بجلی میٹرز نصب کرنے کی کوشش کی تو لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں اکثر کنبے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں اور وہ چار ہزا ربجلی فیس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔
ان کے مطابق گر چہ محکمہ پی ڈی ڈی کے عہدیداروں کو بھی اس بارے میں قبل از وقت جانکاری فراہم کی گئی لیکن لوگوں کی اس مانگ کی اور کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔
ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کرنے میں انہیں کوئی حرج نہیں لیکن میٹرز کو نصب نہ کیا جائے کیونکہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ میٹرز کے حساب سے ماہانہ بجلی فیس ادا کر سکے ۔
مقامی لوگوں نے ایل جی منوج سنہا سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔