جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی۳۷۰ہٹنے کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-23
in تازہ تریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

نئی دہلی/۲۳؍اپریل
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اوروہاں یوم قومی پنچایتی راج پر سانبا ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھا سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی۲۰ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
اگست۲۰۱۹میں آئین کے آرٹیکل۳۷۰؍اور۳۵؍اے کو غیر فعال کرنے کے بعد مسٹر مودی پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کا استقبال کریں گے ۔ وزیر اعظم۴۵ء۸کلومیٹر طویل بانہال قاضی گنڈ روڈ سرنگ کا افتتاح کریں گے ، جس سے جموں اور سری نگر کے درمیان فاصلہ۱۶کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی بچت ہو گی۔ آنے اور جانے کے لئے دودو سرنگوں والی یہ سڑک سال کے بارہ مہینے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
وزیر اعظم پورے ملک میں آبی ذخائر کی بحالی کے لیے ایک نئی اسکیم امرت سروور کا بھی آغاز کریں گے ۔ اس کے تحت ملک کے ہر ضلع میں۷۵آبی ذخائر کی بحالی اور ترقی کی جائے گی۔ اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر شروع ہونے والے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم دہلی سے امرتسر جموں کٹرہ ایکسپریس وے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ میں چار اور چھ لین ایکسیس کنٹرول ایکسپریس وے ہوگا جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شاہراہ ۴۴پر بالسوا سے براستہ گڈھا بیلداران، ہیرا نگر، جاکھ، وجے پور، کنجوانی تک ہوگا اور اس سے جموں ہوائی اڈے سے کنیکٹویٹی آسان ہو جائے گی۔
وزیر اعظم راتلے اور کوار پن بجلی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔۸۵۰میگاواٹ کا راتلے پروجیکٹ کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر۵۳۰۰کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے ۔۵۴۰میگاواٹ کا کوار پروجیکٹ بھی کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر۴۵۰۰کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا جائے گا۔ ان دونوں منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کی بجلی کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔
جموں و کشمیر جن او شدھی مراکز کی توسیع کرتے ہوئے ، ایسے۱۰۰مراکز بنائے گئے ہیں، وزیر اعظم ان مراکز کا افتتاح کریں گے جو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز علاقوں میں واقع ہیں۔ مسٹر مودی پلی گاؤں میں۵۰۰کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔ پلی ملک کی پہلی پنچایت ہوگی جو کاربن نیوٹرل ہوگی۔
وزیر اعظم اونر شپ کارڈ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو کارڈ حوالے کریں گے ۔ وہ یوم قومی پنچایتی راج پر مختلف زمروں میں ایوارڈ جیتنے والی پنچایتوں کو مختص فنڈز منتقل کریں گے ۔ مسٹر مودی علاقے میں دیہی ورثے کی نمائش کرنے والی انٹیک فوٹو گیلری اور نوکیا اسمارٹ پور کا بھی دورہ کریں گے ۔ نوکیا اسمارٹ پور ایک دیہی انٹرپرینیورشپ والا ماڈل ہے تاکہ آدرش ا سمارٹ گاوں کے وژن کو ظاہر کیا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوگام میں مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ میں ۲غیر مقامی افراد زخمی

Next Post

طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں: یو جی سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

2026-09-17
مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

ایل جی کی رائے بریلی میں شری شیو مہاپُران کتھا میں شرکت

2026-09-17
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی سے حکومتی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا

2026-09-17
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی لین دین پر۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر فیس واپس لینے کا کوئی سوال نہیں:حکومتی عہدیدار

2026-09-17
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

اسمبلی اجلاس سے قبل سجاد لون کی ریزرویشن  پالیسی پر حکومت پر تنقید

2026-09-17
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے تصادم نہیں  بات چیت کی ضرورت ہے: بخاری

2026-09-17
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

وسطی کشمیر رینج میں سکیورٹی صورتحال اور تیاریوں کا آئی جی پی نے جائزہ لیا

2026-09-17
Next Post
طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں: یو جی سی

طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں: یو جی سی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.