جموں//
فائر اینڈ ایمر جنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے جمعہ کے روز ایک بار پھر یہاں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جانچ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار بار احتجاج کیا لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سلیکشن لسٹ میں دھاندلی ہونے کے بارے میں ثبوت پیش کئے تو ایک جانچ کمیٹی بنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک مہینے کا وقت دیا گیا لیکن ۷ماہ گذر گئے رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
موصوف احتجاجی کا الزام تھا’’اس دھاندلی میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں جس کی وجہ سے کارروائی نہیں کی جا رہی ہے‘‘۔
احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے انہیں ناصاف دلانے کی اپیل کی۔