جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعہ کی صبح نیشنل کانفرنس دفتر کے نزدیک۲مشکوک بیگ پائے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر میں پی ڈبلیو ڈی کالونی کے مین گیٹ کے نزدیک نیشنل کانفرنس دفتر کے سامنے جمعہ کی صبح لال رنگ کے۲مشکوک بیگ بر آمد کئے گئے ۔
ذرائع نے کہا کہ بیگ پائے جانے کے فوراً بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیم بیگ کی جانچ کرنے کے لئے جائے موقع پر پہنچ گئی۔