ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شہر خستہ کے کتوں کی محسن کی آمد

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-06-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہمارے شہر … شہر خستہ کے کتے بڑے ہی قسمت والے ہیں… شاید انسانوں سے بھی زیادہ قسمت والے کہ … کہ ہم جئیں یا مریں کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے… ہم کس حال بے حال میں ہیں‘ کوئی فکر کرنے والا نہیں ہے… لیکن ان کتوں کے ساتھ معاملہ کچھ اور ہے… مختلف ہے اور ہاں انسان دوست … معاف کیجئے کتا دوست بھی ہے ۔ اور اس لئے ہے کہ کسی کو ان کی فکر ہے ‘ کسی کو ان کا خیال ہے… اس بات کا خیال ہے کہ ہمارے شہر خستہ کے کتے کس حال میں ہیں… کیسے ہیں ‘ کہاں ہیں ‘ اس سب کی کوئی فکر کرنے والا ہے … اتنی فکرکہ وہ دہلی سے چل کے… ‘ چل کے نہیں بلکہ اڑ کے آئی ہیں اور… اور ان کا حال دریافت کیا… اور ساتھ ہی اس بات کی خبر بھی لی کہ کہیں ان کتوں کے ساتھ کوئی زیادتی تو نہیں کی جا رہی ہے… ان کے انسانی … معاف کیجئے ‘ ان کے جانوروں کے حقوق پامال تو نہیں کئے جا رہے ہیں‘ انکے حقوق کا خیال رکھا جارہا ہے‘ ان کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے یا نہیں… یہ سب جاننے کیلئے میڈم منیکا گاندھی اپنے شہر خستہ میں خیمہ زن ہیں… اور ہاں ہوں گی بھی کیوں نہیں کہ… کہ یہ وہیں منیکا گاندھی ہیںجو اپنے شہر خستہ کے کتوں کی آبادی میں ہوشربا اضافہ کی واحد ذمہ دار ہیں… یہ اپنے شہر خستہ کے انسانوں کی نہیں بلکہ اس شہر کے کتوں کی محسن ہیں… اور… اور اگر کتوں… شہر خستہ کے کتوں کو ان کی آمد کی خبر پیشگی میں ملتی تو … تو وہ یقینا انہیں سرینگر کے ہوائی اڈے سے ایک جلوس کی صورت میں لاتے … جبکہ محترمہ کا ہوائی اڈے پر ہی گارڈ آف آنر بھی پیش کرتے … لیکن شاید کتوں کو ان کے محسن کے آنے کی خبر نہیں ہوئی یا دیر سے ہوئی اس لئے … منیکا گاندھی کو ہوائی اڈے سے انسانوں کے ساتھ آنا پڑا … اور یقین کیجئے گا کہ ہمیں اس کا افسوس ہے… وہ کیا ہے کہ … کہ یہ میڈم گاندھی کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہو تی اگر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال شہرخستہ کے کتے ہی کرتے… لیکن کوئی بات نہیں کہ… آج نہیں تو پھر کبھی کہ … کہ اللہ میاں میڈم منیکا کو سلامت رکھے …رہی کتوں… اپنے شہر خستہ کے کتوں کی بات تو… تو منیکا گاندھی کے ہو تے ہو ئے انہیں کون ہاتھ لگائے گا… ہاں کتے ہاتھ ہی نہیں بلکہ پاؤں اور منہ اور دانت بھی ہمیں… ہم انسانوں کو‘ اس شہر خستہ کے انسانوں کو لگا سکتے ہیں… لیکن… لیکن ہم نہیں ‘ ہم انہیں چھو بھی نہیں سکتے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگلے سال مارچ تک جموں و کشمیر میں 129 صحت اور تندرستی کے مراکز کام کریں گے:سنہا

Next Post

بکرا بھی آزاد اور قصاب بھی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بکرا بھی آزاد اور قصاب بھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.