جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نوجوان سب سے بڑا اثاثہ‘۔مضبوط اورخوشحال جموں کشمیر کی تعمیر میں انہیں قیادت کرنی چاہئے

آج ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں یوٹی میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in اہم ترین
A A
جنگجوئیت آخری سانسیں لے رہی ہے:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

بارہمولہ//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے نوجوانوں کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہیں قوم کے تعمیر و ترقیاتی عمل کی قیادت کرنے کو کہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنرآج بارہمولہ ‘بانڈی پورہ‘ گاندربل اور شوپیان میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے نوتعمیر شدہ ۵۷۶؍ اَقامتی سہولیات کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ ہماری نوجوان پود ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور اُنہیں ایک مضبوط‘ خوشحال اور زیادہ متحرک جموںوکشمیر کی تعمیر کیلئے قیادت کرنی چاہیے۔‘‘
سنہانے جموں وکشمیر یوٹی میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے ، روزگار پیدا کرنے اور زندگی میں آسانی کے لئے متعارف کی گئی ترقی پسند اِصلاحات پر بھی بات کی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ آج ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ان کاکہنا تھا’’ جموںکشمیر یوٹی میں۲۵ء۱لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے ہائی ویز او رٹنل پروجیکٹ چل رہے ہیں‘‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں اور سرینگر دونوں ہوائی اَڈوں پر فلائٹ آپریشن میں اِضافہ‘بہتر سڑک اور ریل رابطے نے جموںوکشمیر کو دُنیاکے قریب کیا ہے۔
سنہانے مختلف ترجیحی شعبوں کی ترقی کی صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے ، ابھرتے ہوئے صنعت کاروں کیلئے ہاتھ بڑھانے‘ خود روزگارکے بڑے مواقع پیدا کرنے،تیز رفتار اور شفاف بھرتیوں کو یقینی بنانے کیلئے اُٹھائے گئے کلیدی اقدامات کا بھی اشتراک کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ آج کا اِفتتاح ملازمین کی خوشحالی اور وقار کے مستقبل کیلئے مناسب سہولیات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے‘‘۔
سنہانے کہا کہ حکومت کشمیر ی مائیگرنٹوں کے مسائل کے تئیں حساس ہے ۔ہم ان کے درد کو سمجھتے ہیں اور ریڈیذنشل اکامیوڈیشن کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے صحیح ارادے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ نے پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ہائوسنگ یونٹوں کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں اور دسمبر ۲۰۲۳ء تک مزید ۲۰۰۰ فلیٹ مکمل کئے جائیں گے۔
سنہا نے صنعتوں ، شہریوں کو بااِختیار بنانے اور مسابقتی معیشت اور جامع معاشرے کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں قابل ذِکر پیش رفت کو اُجاگر کیا۔
چیئرپرسن ڈی ڈی سی بارہمولہ محترمہ سفینہ بیگ انے اَپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانزٹ رہائش کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دے گی۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے اقامتی سہولیات کی بروقت تکمیل میں اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پر سول ایڈمنسٹریشن، پولیس کے سینئر اَفسران ، پی آر آئی ممبران اور سرکردہ شہری موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کمان کے کے سربراہ کا ایل او سی کا دورہ‘ فوج کی تیاریوں کا جائزہ

Next Post

۴جی سہولیات سے محروم تما م دیہات کو۴جی کے دائرے میں لانے کی تجویز منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
۴جی سہولیات سے محروم تما م دیہات کو۴جی کے دائرے میں لانے کی تجویز منظور

۴جی سہولیات سے محروم تما م دیہات کو۴جی کے دائرے میں لانے کی تجویز منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.