جموں//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بی ایس این ایل ( گورنمنٹ آف اِنڈیا اَنٹرپرائزز) کے حق میں اَراضی کی مفت منتقلی کو منظوری دی تاکہ پورے جموںوکشمیر کے۴جی سہولیات سے محروم تمام دیہات کو۴جی خدمات کے دائرے میں لایا جاسکے۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بنڈھاری نے شرکت کی۔
یہ فیصلہ۴جی موبائل خدمات کیلئے مفت زمین فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کے پالیسی فیصلے سے مطابقت رکھتا ہے ۔
جموںکشمیر میں۳۰۳دیہات ہیں جو اِس سکیم کے تحت آئیں گے اور جموںوکشمیر میں۴جی خدمات کی سیچوریشن کا باعث بنیں گے اور یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ ( یو ایس او ایف ) کے تحت بغیر کسی رُکاوٹ کے رابطے کو یقینی بنائیں گے ۔
اِنتظامی کونسل نے تمام۳۰۳دیہاتوں کیلئے زمین کی نشاندہی کا کام مکمل کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کیلئے۱۵دِن کی ٹائم لائن بھی مقرر کی ہے۔
پورے جموںکشمیر کے۴جی سہولیات سے محروم دیہاتوں میں۴جی موبائل خدمات کی سیچوریشن بہت اہم کردار اَدا کرے گی اور جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں دیہاتوں کیلئے نیٹ ورک کی سہولیت کو بہتر بنائے گی۔