اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے کچھ بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

مژھل میں تین انچ برف درج‘ بارشیں بھی جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-19
in اہم ترین
A A
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
کشمیر کے بالائی علاقوں میں کچھ علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مژھل میں تقریباً تین انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سری نگر شہر سمیت میدانی علاقوں میں رات بھر کی بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی۔محکمہ کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ منگل کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش یا اونچائی پر برفباری کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں۱۸؍اور۱۹؍اپریل کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران۲۰ سے۳۰کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ ۲۱؍اپریل تک جاری رہ سکتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بہتری متوقع ہے اور بعد ازاں۲۲ اپریل سے۲۵؍اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں۹ء۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۰ء۱۱ ملی میٹر‘پہلگام میں۴ء۲۲ملی میٹر‘ گلمرگ میں۲ء۱۲ملی میٹر اور کپوارہ میں۷ء۱۵ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۱۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۸ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاجر پنڈتوں کے وفد کی ایل جی سے ملاقات

Next Post

پانچ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی

پانچ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.