جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گوئل نے ’گتی شکتی یوجنا‘ کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-15
in قومی خبریں
A A
موجودہ مالی سال میں برآمدات 400 بلین سے زیادہ ہوں گی: گوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

نئی دہلی//کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک ،عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں وی کے ترپاٹھی، چیئرمین ریلوے بورڈ، ڈاکٹر سنجیو رنجن، سکریٹری، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، راجیو بنسل، سکریٹری، شہری ہوا بازی کی وزارت، انوراگ جین، سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت اور دیگر تمام بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں اورمحکموں کے سینیئر حکام شامل تھے۔
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) ایک مربوط منصوبہ ہے جس میں مختلف وزارتوں/ محکموں کے تمام موجودہ اور مجوزہ ترقیاتی اقدامات کو بہتر ہم آہنگی کے لیے دکھایا گیا ہے۔
این ایم پی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مرئیت فراہم کر کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ اس میں مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں کو شامل کیا جائے گا۔ ٹیکسٹائل کلسٹرز، فارماسیوٹیکل کلسٹرز، ڈیفنس کوریڈورز، الیکٹرانک پارکس، انڈسٹریل کوریڈورز، فشینگ کلسٹرز، ایگری زونز وغیرہ جیسے اکنامک زونز کو بھی ماسٹر پلان کے تحت شامل کیا جائے گا۔
اس سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا اور ملک کی عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔
اسپیشل سکریٹری، لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے دی گئی ایک پریزنٹیشن کے دوران، پی ایم گتی شکتی کے تحت مقرر کردہ اہداف پر وزارت کے لحاظ سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 2024-25 کے 200000 کلومیٹر کے مقررہ ہدف میں سے 31 مارچ 2022 تک 141190 کلومیٹر قومی شاہراہیں مکمل کر لی ہیں۔
اسی طرح پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے اسی مدت کے لیے 34500 میں سے 20000 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ وزارت بجلی پہلے ہی مارچ 2022 کے آخر تک 454200 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن نیٹ ورک بچھانے کے اپنے ہدف کو عبور کر چکی ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2024-25 کے لیے 5000000 کلومیٹر کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 31 مارچ 2022 تک 3300997 کلومیٹر کا او ایف سی نیٹ ورک بنایا ہے۔
اجلاس کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ ادارہ جاتی فریم ورک کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے، اعلیٰ ادارہ – کابینہ سکریٹری کی سربراہی میں سیکریٹریز کا ایک با اختیار گروپ (ای جی او ایس) تشکیل دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسٹر پلان میں کسی بھی تبدیلی کو منظور کیا جا سکے۔ ایک مربوط ملٹی موڈل نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کو مختلف کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی وزارتوں اور محکموں کی نمائندگی کے ساتھ فعال کیا گیا ہے جس میں نیٹ ورک پلاننگ ڈویژن کے سربراہان شامل ہیں تاکہ تجاویز کی متحدہ منصوبہ بندی اور انضمام اور ای جی او ایس کی مدد کریں۔
ریاستوں کو شامل کیا گیا ہے اور ریاستوں میں بھی ادارہ جاتی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ پی ایم گتی شکتی کے تصور کو ہموار کیا جا سکے اور اس کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ 25 ریاستوں میں سیکرٹریز کا با اختیار گروپ تشکیل دیا گیا ہے، نیٹ ورک پلاننگ گروپ 9 ریاستوں میں کام کر رہا ہے اور 6 ریاستوں میں ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارتوں،محکموں اور ریاستی حکومتوں کے اہلکاروں کے لیے صلاحیت سازی کی مشق مکمل ہو گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

Next Post

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف ایک شخص کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
Next Post
ملک میں کورونا کے رہ گئے ہیں تقریباً 40 ہزار فعال کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف ایک شخص کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.