نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 21 ہزار 737 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
اس دوران 1 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 39 ہزار 23 ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 186 کروڑ 22 لاکھ 76 ہزار 304 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 11 ہزار 58 ہے۔ اس میں بدھ کے مقابلے 188 عدد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 818 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ چھ ہزار 228 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 34 ہزار 877 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 79 کروڑ 53 لاکھ 89 ہزار 402 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی تعداد 2982 پر برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 6465037 پر مستحکم ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی 68402 پر برقرار ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 30 سے بڑھ کر 1480 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 62 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3904639 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40057 پر مستحکم ہے۔
دارالحکومت دہلی میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 126 سے بڑھ کر 814 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26158 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں 1839909 مریض وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
مہاراشٹر میں اسی عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 10 سے بڑھ کر 724 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 113 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7726903 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 147821 ہو گئی ہے۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 42 سے گھٹ کر 683 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 120 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 224529 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 689 پر مستحکم ہے۔