جموں//
جموں ڈویڑن کے مختلف ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس سراف سنگھ ناگ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن ریاسی؛ ایس بھارت بھوشن، ڈی ڈی سی چیئرپرسن جموں؛ ایس کیشو دت شرما، ڈی ڈی سی چیئرپرسن سانبہ‘ کرنل (ریٹائرڈ) مہان سنگھ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن کٹھوعہ‘شی لال چند، ڈی ڈی سی چیئرپرسن ادھم پور اور ایس دھنتر سنگھ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈوڈہ نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ پی آر آئی کی ترقی اور مضبوطی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے ضلع کے مخصوص مسائل کے بارے میں مزید آگاہ کیا اور ان کے جلد از جلد ازالے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بنانے اور انتظامیہ اور پی آر آئی کے نمائندوں کے درمیان تعاون اور تال میل کو آسان بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کو بات چیت کے دوران پیش کردہ مسائل پر مناسب غور کرنے کا یقین دلایا۔
مندیپ کور، کمشنر/ سکریٹری برائے حکومت، محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔