پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کا یو ٹی میںبجلی صوتحال کا جائزہ

سمارٹ میٹروں کو فیڈر وائزہونا چاہیے‘اس سے توانائی اور اِستعمال کو مؤثر اَنداز میں محفوظ کرنے میں ان کی مدد ملے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-28
in اہم ترین
A A
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں/
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیرمیں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے موسم گرمامیں بجلی کی زیادہ مانگ کو پورا کرنے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی کی تعریف کی اور پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے اِصلاحات کو مربوط کرنے کی ہدایت دی۔
سنہا نے بجلی کی چوری‘غلط میٹرنگ‘عوامی شکایات کی انکوائری ‘ لوڈ میں غیر مجاز توسیع اور سر پرائز چیکنگ کا پتہ لگانے کیلئے ایک انفورسمنٹ وِنگ کے ذریعے مؤثر عمل آوری کی ہدایت دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے۱۱ کے وِی پر تمام میٹروں کے کام کو یقینی بنانے کیلئے فوری اَقدامات کرنے اور ایک ماہ کے اَندر خراب میٹروں کی مرمت کرنے کی ہدایت دی۔
سنہا نے کہا کہ صارفین کے مفادات اور معیار کے تحفظ کیلئے سمارٹ میٹروں کو فیڈر وائزہونا چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ صارفین کوبااِختیار بنائے گا اور توانائی اور اِستعمال کو مؤثر اَنداز میں محفوظ کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو کم کرنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کی رِپورٹ بھی طلب کی ۔ اُنہوں نے محکمہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ ذمہ داری کا تعین کرے اور ایک مخصوص ٹائم فریم کے اَندر نقصانات کو کم کرنے کے لئے ایکشن پلان تیا ر کرے۔
سنہا نے پی ڈی ڈی کے عملے کی تربیت اور صلاحیت سازی‘نئے صارفین کی آن لائن رجسٹریشن ، بڑے پیمانے پر بیداری مہم ، بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی مناسب دیکھ ریکھ اور آلات کی نگرانی کیلئے اَفسران کی ٹیموں کی تشکیل پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نئی صنعتی اسٹیٹس اور ریلوے ٹنلوں کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
سنہا نے کوالٹی کنٹرول کیلئے اُٹھائے گئے اَقدامات، رُکے ہوئے منصوبوں کی تکمیل ، محصولات کی وصولی اور نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کا بھی جائزہ لیا ۔
پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش پرساد نے ڈیمانڈ اورسپلائی کے تفاوت کو ختم کرنے کیلئے کئے گئے مؤثر اَقدامات کے بارے میں چیئر کو جانکاری دی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ موسم سرما کے دوران ڈیمانڈ کی سطح کو پورا کرنے کیلئے اِضافی صلاحیتیں پیدا کی گئیں اور گزشتہ برس کے مقابلے میں ۱۰فیصد زیادہ بجلی فراہم کی گئی ۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل شیو اننت طائل ، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل چودھری محمد یاسین‘چیف اِنجینئروں اور سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں صوبے کے ڈی ڈی سی سربراہوںکی سنہا سے ملاقات

Next Post

راجیہ سبھا کی تجویز کردہ ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل لوک سبھا میں منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
سستا کیا اور مہنگا کیا

راجیہ سبھا کی تجویز کردہ ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل لوک سبھا میں منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.