پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جدید دور میں بھی کشمیر میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت بر قرار

’ یہ ہمارے لئے روزی روٹی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ ہم یہ کام صرف خدا کی خوشنودی کیلئے انجام دیتے ہیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-28
in مقامی خبریں
A A
دور جدید میں بھی کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت جاری

'Sehri'

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
عصر حاضر میں جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے موبائل فون‘لائوڈ اسپیکر، ڈیجیٹل الارم کی سہولیات کے باوجود بھی وادی کشمیرمیں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کیلئے ٹھانے کی روایت نہ صرف برابر برقرار ہے بلکہ مذکورہ تمام ترسہولیات سے بہر ور ہونے کے باوجود بھی مسجد کمیٹیاں یا محلہ کمیٹیاں ’سحر خوانوں‘کا بندوبست کرتی ہیں۔
ماہ رمضان میں سحری کے وقت ڈھول بجنے کی آواز گونجتے ہی وادی کے زن ومرد یہاں تک بچے بھی سمجھ جاتے ہیں کہ سحری کیلئے جاگنے کا یہ وقت ہے ۔
سحری کے وقت ڈھول بجنے کا یہ سلسلہ ماہ رمضان المبارک کی پہلی سحری سے شروع ہو کر آخری سحری تک تواتر کے ساتھ جاری رہتا ہے ۔
قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد نامی ایک سحر خوان نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گذشتہ زائد از پندرہ برسوں سے سرینگر میں لوگوں کو سحری کے لئے نیند سے جگاتے ہیں۔
احمد نے کہا’’میرے والد بشیر احمد اور ان کے والد بھی یہ کام کرتے تھے بلکہ اآج بھی ہم دونوں باپ بیٹا سرینگر میں لوگوں کو سحری کیلئے جگاتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم پونے تین بجے اٹھ کر نکلتے ہیں اور چار بجے تک نوہٹہ سے خانیار تک جا کر لوگوں کو سحری کیلئے جگاتے ہیں‘‘۔
سحر خوان نے کہا کہ یہ کام انجام دینے کیلئے لوگ ہماری مدد بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیک کام ہے جس کی انجام دہی کیلئے ہم آج بھی روایتی طریقہ اختیار کر رہے ہیں۔
محمد شریف خٹانہ نامی ایک اور سحر خوان نے کہا کہ میں گذشتہ بیس برسوں سے سرینگر میں لوگوں کو سحری کیلئے نیند سے جگاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے جس کو انجام دینے سے سکون ملتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ سحر خوانوں کی کافی عزت کرتے ہیں۔
وادی میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کیلئے جگانے کی یہ روایت شہر و دیہات میں رائج ہے اور اس ڈھول بجانے والے کو’سحر خوان‘کہا جاتا ہے جو رات کے سناٹے اور گھپ اندھیرے میں جان بکف اپنے مقررہ علاقے میں گلی گلی گھومتے ہوئے ڈھول بجا کر‘ اونچی آواز میں نعت شریف پڑھ کر یا’وقت سحر‘کی آوازیں دے کر لوگوں کو جگاتا ہے ۔
بیشتر سحر خوانوں کا کہنا ہے کہ وہ سال بھر ماہ رمضان کی آمد کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ اس نیک کام کو انجام دے سکیں۔
ان کا ماننا ہے کہ لوگوں کو سحری کیلئے جگانا تاکہ وہ روزہ رکھ سکیں یہ ہمارے لئے روزی روٹی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ ہم یہ کام صرف خدا کی خوشنودی کیلئے انجام دیتے ہیں تاہم کشمیر کے لوگ ہماری بھر پور مدد کرتے ہیں۔
ایک سحر خوان نے بتایا کہ میں دن میں حسب معمول مزدوری کرکے اپنے عیال کیلئے روٹی کا بندوبست کرتا ہوں لیکن یہ کام صرف ثواب کیلئے کرتا ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور کے نزدیک حادثے میں تین افراد زخمی

Next Post

پراپر ٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ سرکار کا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
’پراپرٹی ٹیکس:’بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی‘

پراپر ٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ سرکار کا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.