منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ‘کانگریسیوں کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/24 مارچ

لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعہ کو وایناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کردی۔

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

اس سلسلے میں جاری ایک نوٹیفکیشن میں یہ جانکاری دیتے ہوئے لوک سبھا سکریٹریٹ نے کہا کہ سورت کی ایک عدالت کے فیصلے کے پیش نظر آئین کی ایک دفعہ کے تحت مسٹر گاندھی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ سورت کی ایک عدالت نے جمعرات کو مسٹر گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ کانگریس لیڈر کو کرناٹک میں ایک اجتماع میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کیے گئے تبصرے کی بنیاد پر مجرمانہ ہتک عزت کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور بعد میں انہیں لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

ماہرین قانون کے مطابق عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت اگر کسی رکن اسمبلی یا ایم ایل اے کو کسی بھی معاملے میں دو سال سے زیادہ کی سزا سنائی جاتی ہے تو ان کی رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے اور سزا پوری کرنے کے بعد انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھی چھ سال کے لئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے ۔

گاندھی کے خلاف کی گئی اس کارروائی سے ناراض کانگریس ممبران پارلیمنٹ اور دیگر لیڈروں نے یہاں احتجاج کیا، جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

جن پارٹی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری، ایم پی کے کے ۔ سریش، مانیکم ٹیگور، عمران پرتاپ گڑھی، رونیت سنگھ بٹو، پروفیسر جے کمار، شیوداسن، ڈاکٹر امر سنگھ، راج موہن اونیتھن، محمد جاوید، جسبیر سنگھ ڈمپا، ونیت پونیا اور منوج تیاگی وغیرہ شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا جموں میں کالی پٹیاں لگا کر احتجاج

Next Post

جموں کشمیرمیں سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہیں کر سکتے ‘حکومت کا انتباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن

جموں کشمیرمیں سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہیں کر سکتے ‘حکومت کا انتباہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.