منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لیچ تھراپی :جونک سے مریض کے جسم میں سے فاسد خون نکالنے کا روایتی طریقہ علاج

یہ علاج سال بھر نہیں بلکہ مارچ کے مخصوص ایام میں ہی کیا جاتا ہے‘ ہائی بلڈ پریشر ، یورک اسڈ کیلئے موثر ثابت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in مقامی خبریں
A A
نو روز کے موقع پر لیچ تھراپی کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اُمڈ پڑی

Leech therapy

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//
وادی کشمیر میں مختلف امراض کا روایتی طریقہ علاج صدیوں سے رائج ہے اور موجودہ سائنسی دور میں بھی لوگ اپنی بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے ان طریقوں کی طرف رجوع کررہے ہیں۔
ان روایتی طریقہ ہائے علاج میں سے ایک لیچ تھراپی ہے‘جس میں جونک کیڑے سے مریض کے بدن کے کسی حصے سے فاسد خون باہر نکالا جاتا ہے ۔
جونک پانی میں تیرنے والے ایک کیڑے کا نام ہے جس کو جب کسی آدمی کے جسم پر لگا دیا جاتا ہے تو اس کا فاسد خون چوس لیتا ہے ، تاہم یہ طریقہ علاج سال بھر نہیں کیا جاتا ہے بلکہ اس علاج کا ایک مخصوص دن ہے اور یہ علاج خاص طور پر نو روز کے موقع پر کیا جاتا ہے ۔
سرینگر سے تعلق رکھنے والے لیچ تھراپی کے ماہر غلام نبی کا ماننا ہے کہ اس نے لیچ تھراپی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کو ٹھیک کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیچ تھراپی ۴۱سے ۲۱مارچ تک کی جاتی ہے جس دوران ایران کا نیا سال شروع ہو جاتا ہے ۔
غلام نبی کا کہنا ہے کہ یہ ایام ہائی بلڈ پریشر ، یورک اسڈ وغیرہ جیسی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے زیادہ موزوں ہیں۔
عمر رسیدہ غلام نبی کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج زمانہ قدیم سے رائج ہے اور جلد ، دانتوں کے مسائل، اعضابی نظام کی خرابیوں، انفکیشن وغیرہ میں مبتلا مریض اس طریقہ علاج سے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں لوگ پھر اس طریقہ علاج کو ترجیحی دینے لگے ہیں کیونکہ یہ طریقہ علاج نہ صرف سستا ہے بلکہ آسان بھی ہے ۔
انیسویں صدی میں لیچ تھراپی یورپ، امریکہ اور ایشیا میں رائج تھی اور لوگ جسم سے فاسد خون نکالنے کے لئے اسی علاج کی طرف رجوع کرتے تھے ۔
غلان نبی‘ جس کے آباؤ اجداد بھی اسی پیشے سے وابستہ تھے ، کا ماننا ہے کہ شہد کی مکھی اور ریشم کے کیڑے کی طرح جونک کیڑا بھی خدا کی مخصوص نعمتوں سے مالا مال ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک جونک کی عمر ایک سال ہوتی ہے اکیس مارچ کے بعد یہ مر جاتی ہے اور جون کے مہینے میں زندہ ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جونک کو ہر روز صاف و شفاف پانی سے دھونا پڑتا ہے تاکہ وہ تازہ اور فعال رہ سکے ۔ ماہر نے کہاکہ اکثر مریض اکیس مارچ تک ہی لیچ تھراپی کرانے کے لئے آتے ہیں۔ان کے مطابق جب ایک جونک مر جاتی ہے تو ہم اس کوسُکھاتے ہیں اور پھر اس کو پیس کر ایک پاوڈر بناتے ہیں جو بالوں کی بیماریوں کے علاوہ کئی امراض کیلئے کارآمد دوا ہے ۔
غلام نبی نے کہاکہ آج کل گاوٹ ، ہائی بلڈ پریشر ، ہائپر ٹینشن جیسی بیماریوں میں مبتلا مریض ہمارے پاس آتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ لیچ تھراپی سے اگر ایک مریض ٹھیک نہیں ہوگا لیکن اس پر اس علا سے برے اثرات بھی نہیں پڑیں گے ۔
لیچ تھراپی کے ماہرنے کہاکہ سردرد میں مبتلا مریضوں کو کانوں کے پیچھے لیچ تھراپی کرتے ہیں اور وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک آسان اور سستا طریقہ علاج ہے جس سے لوگ مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
دریں اثنا درگاہ حضرت بل میں نو روز کی مناسبت سے جھیل ڈل کے کناروں پر دن بدن لوگوں کو لیچ تھراپی سے استفادہ کرتے ہوے دیکھا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن کا ریپبلکننز کے پیش کردہ قانون کے خلاف پہلا ویٹو

Next Post

سعودی عرب میں جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.