ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سعودی عرب میں جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in مقامی خبریں
A A
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔بدھ کو ۳۰ شعبان ہوگی اور جمعرات کو ماہ صیام کاآغاز ہوگا۔
ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ ۲۱ مارچ کی شام رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ ۲۳ مارچ کو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میںرمضان کا چاند ۲۲ مارچ بروز بدھ دیکھنے کیلئے اجلاس ہوں گے۔
اس مقدس مہینے میں روزہ دار علی الصباح سے غروب آفتاب تک کھانے،پینے کے علاوہ بعض جائز امورسے گریزکرتے ہیں اور روایتی طور پر شام کو روزہ افطار کرنے کیلئے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔مساجد اورعام عوامی مقامات پر اجتماعی افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مسلمان اس ماہ میں بدنی اور مالی عبادات کا خوب اہتمام کرتے ہیں۔وہ دن میں روزہ رکھتے اور راتوں کو نمازتراویح کا اہتمام کرتے ہیں۔ مستحقین کو صدقہ، زکوٰۃ خیرات کرتے ہیں اوراختتام رمضان پر پسماندہ طبقات کو عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے صدقہ فطر دیتے ہیں۔
رمضان المبارک دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کیلئے نیکیوں کا موسم بہار کہلاتاہے۔مسلمان چاند دیکھ کر اپنے قمری مہینے کا آغاز کرتے ہیں۔ قمری کیلنڈر ۱۲ ماہ اور۳۵۴ یا ۳۵۵ دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
اسلامی ممالک میں جغرافیائی محل وقوع کی بنا پر نئے قمری مہینے کے چاند کی رؤیت میں ایک آدھ دن کا فرق ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیچ تھراپی :جونک سے مریض کے جسم میں سے فاسد خون نکالنے کا روایتی طریقہ علاج

Next Post

جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ اگست ۲۰۲۳تک مکمل ہو جائیگا:کمشنر ایس ایم سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ اگست ۲۰۲۳تک مکمل ہو جائیگا:کمشنر ایس ایم سی

جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ اگست ۲۰۲۳تک مکمل ہو جائیگا:کمشنر ایس ایم سی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.