جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سعودی باد شاہ کی ایرانی صدر کو ریاض آنے کی دعوت

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ میں بھی ملاقات متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-21
in مقامی خبریں
A A
سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر//
ریاض اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامندی کے صرف ایک ہفتے بعد سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔
الجزیرہ نے ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے اس خبر کی تصدیق بھی کی ہے۔
خبر کے مطابق، رئیسی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور، محمد جمشیدی نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں اس پیشرفت کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک خط کے ذریعے صدر کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔
جمشیدی نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے خط میں کہا کہ وہ دونوں’ برادر ممالک ‘کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ریاض اور تہران کے درمیان مضبوط اقتصادی اور علاقائی تعاون پر زور دیا۔ اہلکار نے کہا کہ رئیسی نے دعوت کا خیر مقدم کیا اور تعاون بڑھانے کے لیے ایران کی تیاری پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ ۱۰مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے اپنے تعلقات منقطع ہونے کے سات سال بعد بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں ایک معاہدے کا اعلان کیا۔ جس میں دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔
اتوار کو ہی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کی سطح پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے اور تین ممکنہ مقامات کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے نہ تو مقامات کے نام بتائے اور نہ ہی یہ بتایا کہ ملاقات کب ہو سکتی ہے۔
دونوں ممالک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر سفارتخانے دوبارہ کھولیں گے اور تجارتی اور سکیورٹی تعلقات دوبارہ قائم کریں گے۔
الجزیرہ کی خبر کے مطابق، اس معاہدے سے توقع ہے کہ شیعہ اکثریتی ایران اور سنی مسلم اکثریتی سعودی عرب دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولیں گے اور۲۰ سال سے زیادہ پہلے دستخط کیے گئے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میگا جاب میلے میں ۶نوجوانوں کی شرکت ‘۵۴۲ کو موقع پر ملازمتیں فراہم

Next Post

روزگار میلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو روزگار موقعے فراہم کرنا ہے:بدھوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
انتظامیہ کا کام قبضہ کی گئی اراضی کا تحفظ ہے‘اسے ہر قیمت پر کریں گے:بیدھوری

روزگار میلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو روزگار موقعے فراہم کرنا ہے:بدھوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.