جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

میگا جاب میلے میں ۶نوجوانوں کی شرکت ‘۵۴۲ کو موقع پر ملازمتیں فراہم

۱۱۰ نجی کمپنیوں کی ۳ہزارملازمتوں کی پیشکش/نجی شعبہ کو راغب کررہے ہیں:مہتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-21
in مقامی خبریں
A A
میگا جاب میلے میں ۶نوجوانوں کی شرکت ‘۵۴۲ کو موقع پر ملازمتیں فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر//
روزگارکے متلاشی۶ہزارنوجوانوں نے آج یہاں نمائش گرائونڈ میں محکمہ محنت و روزگار کے زیر اہتمام صوبائی سطح کے میگا جاب میلے میں مختلف جاب کی خاطر خود کو رجسٹر کیا ۔
میگا جاب میلے کااِی۔ اِفتتاح چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق اِس تقریب میں زائد اَز۶۰۰۰روزگار کے متلاشیوں نے شرکت کی۔ زائد اَز۴۰۰۰؍اُمید واروں نے اَپنے آ پ کو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹر کیا جبکہ ۲۱۱۷؍اُمید واروں کو مختلف کمپنیوں نے شارٹ لسٹ کیا اور۵۴۲حصہ لینے والوں کوجاب فراہم کرنے والوں اور صنعتکار دکانوں کی جانب سے موقعہ پر ہی منظوری نامے موصول ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے اِنعقاد پر محکمہ کو مبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ نوجوانوں کو فائدہ مند روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے حکومت خود روزگار اور اُجرت پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ نجی شعبے کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے راغب کر رہی ہے۔
ڈاکٹر مہتا نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ایل جی انتظامیہ نے نوجوانوں کے فائدے کیلئے ہنر مندی کے ادارے قائم کرنے میں مسلسل کوششیں کی ہیں۔ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ وہ ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی روزی کما سکیں۔
چیف سیکریٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مشن یوتھ‘ این آر ایل ایم‘ بیک ٹو ولیج‘مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘ ٹورازم پالیسی‘ فلم پالیسی اور انفرادی محکموں کی طرف سے اُٹھائے گئے بہت سے اقدامات کا مقصد ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کرنا ہے۔
ڈاکٹر مہتا نے روزگار فراہم کرنے والوں اورمتلاشیوں سے بھی بات چیت کی جنہیں موقع پر ہی تقرری نامے پیش کئے گئے۔ اُنہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اُٹھائیں کیونکہ اس سے ہر ایک درخواست دہندہ کو بہترین ٹیلنٹ اور متعدد مواقع کو راغب کرنے کے لحاظ سے فائدہ ہوتا ہے۔ مزید برآں چیف سیکرٹری نے باقاعدہ جاب میلے منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اِس تقریب میںصوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے بھی شرکت کی اور صحت ، تعلیم ، اِنشورنس ، بینکنگ ، آٹو موبائل ، آئی ٹی ، ہنرمندی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف جاب فراہم کرنے والوں کے ذریعے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا۔تقریب میںحکومت کے مختلف محکمے ممکنہ کاروباری اَفراد کے لئے خود روزگار سکیموں کی نمائش کے لئے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں روزگار کے حصول کیلئے سہولیت فراہم کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا’’ ہینڈ لوم او رہینڈی کرافٹس میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بڑی صلاحیت ہے اور ان کے پاس سکیموں کا فائدہ اُٹھا کر کاروباری بننے کا آپشن ہے۔‘‘
اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ نثار احمد وانی نے اَپنے خیالات کا اِظہا ر کرتے ہوئے تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے تمام اَضلاع میں منعقد ہونے والے منی جاب میلوں اور مختلف محکمانہ سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کی۔
ٍ وانی نے یہ بھی یقین دہانی کی کہ اِس تقریب میں مہارت کے خلا کو محکمہ اعلیٰ تعلیم او رہنر فراہم کرنے والے دیگر اِداروں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔
وانی نے میلے کا مقصد مختلف شعبوں میں روزگار فراہم کرنے والوں اور جموںوکشمیر یوٹی کے بے روزگار نوجوانوں کے درمیان تفاوت کو ختم کرنا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ اَپنی اَسامیوں اور مہارت کے سیٹ کی ضروریات کو ظاہر کرسکیں اور موقعہ پر ہی بھرتیاں کر سکیں جبکہ بے روزگار نوجوانوں کو کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرنے ، طلب میں ہنر سیکھنے اور اَپنے لئے روزگار کو محفوظ بنانے کا موقعہ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وسطی افریقا میں کان پر مسلح افراد کا حملہ، 9 چینی باشندے ہلاک

Next Post

سعودی باد شاہ کی ایرانی صدر کو ریاض آنے کی دعوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ

سعودی باد شاہ کی ایرانی صدر کو ریاض آنے کی دعوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.