ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن کو میمورنڈم ‘ فوری الیکشن کا مطالبہ

ہم انتخابات مزید تاخیر کے بغیر کرانے کو جمہوریت کی بقا کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں:ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-17
in اہم ترین
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر //(ویب ڈیسک)
جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق وزیرِ اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت میں ایک وفد نے جمعرات کو نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کر کے فوری انتخابات پر زور دیا۔
اپویشن جماعتوں کے۱۳رکنی وفد نے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار اور اْن کے معاونین کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ سابقہ ریاست کی اسمبلی کیلئے انتخابات آخری مرتبہ ۲۰۱۴ میں ہوئے تھے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ کا کہنا تھا ’’ہم جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی چاہتے ہیں اور اس کی اسمبلی کیلئے انتخابات مزید تاخیر کے بغیر کرانے کو جمہوریت کی بقا کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک باوقار ریاست کا درجہ کم کر کے اسے ایک یونین ٹریٹری میں بدل دیا گیا ہے۔ یہ ایک المیہ تھا۔
بعد ازاںفاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ اس معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔اْن کے بقول ’’ایک ایسی ریاست کے جو بھارت کا تاج ہے مرتبے کو کم کرکے ایک یونین ٹریٹری بنایا گیا۔ ہم جموں و کشمیر میں ایک جمہوری حکومت کا قیام چاہتے ہیں‘‘۔
جموں کشمیر میں آخری بار۲۰۱۴ کے اسمبلی انتخابات کے بعد علاقائی جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں مخلوط حکومت قائم کی تھی۔لیکن جون ۲۰۱۸ میں بی جے پی نے حکمراں اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد محبوبہ مفتی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ بعدازاں ریاست میں گورنر راج لگا دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن سے ملنے سے پہلے فاروق عبداللہ کی قیادت میں اس وفد نے نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیامیں بھارت میں حزبِ اختلاف کی قومی جماعتوںکے لیڈروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر اور لداخ کی سیاسی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم) کے لیڈر سیتا رام یچوری نے کہا’’جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹیوں کے سبھی مطالبات جائز ہیں۔بالخصوص اسمبلی انتخابات کرانے میں کی جا رہی تاخیر جمہوریت کے لیے کوئی نیک شگون نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو نو ٹس لینا چاہیے‘‘۔
ان کے اس بیان کی توثیق کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا ’’حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ جموں و کشمیر میں حفاظتی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے‘‘۔انہوں نے استفسار کیا’’اگر ہم اس ملک کا حصہ ہیں اور یہ ایک جمہوری ملک ہے تو ہمیں اس جمہوری حق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقتدار نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں تلملا اٹھی ہیں

Next Post

فوج کے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ دو پائلٹ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
فوج کے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ دو پائلٹ ہلاک

فوج کے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ دو پائلٹ ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.