جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میں دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کے خلاف احتجاج‘ درجنوں گرفتار

امیدواروں کاکسی اور کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا مطالبہ /این سی کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-10
in مقامی خبریں
A A
ایپ ٹک کمپنی کیخلاف سرینگر اور جموں میں امیدواروں کا احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

جموں//
جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز دوسرے دن بھی جموں میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ‘ایپ ٹک’ پر پابندی لگاو جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔پولیس نے درجنوں امیدواروں کو زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ اور ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف جموں میں دوسرے روز بھی امیدواروں نے احتجاج کیا اور کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ ایپ ٹیک کمپنی کو ملک کی مختلف ریاستوں میں بلیک لسٹ قرار دیا گیا لیکن جموں وکشمیر میں اسامیوں کو پر کرنے کی خاطر اسی کمپنی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا’’ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایپ ٹک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے امیدوار احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی جارہی ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پانما چوک جموں میں دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کو پولیس نے گھسیٹ کر گاڑیوں میں بٹھا یا اور بعد ازاں انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
اس موقع پر امیدواروں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے بھی مناظر دیکھنے کو ملے ۔
دریں اثنا حکام نے بتایا کہ چند نوجوانوں کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا گیا کیونکہ شاہراہ پر دھرنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا تھا۔
اس دوران جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر اور نائب صدر صوبہ احسان پردیسی کی قیادت میں پارٹی کے یوتھ لیڈران نے آج پریس کالونی میں احتجاجی ایس ایس بی امیدواروں کیساتھ دھرنے میں شرکت کی ۔
این سی لیڈران نے امیدواروں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان امیدواروں کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے مذکورہ کمپنی کیساتھ کنٹریکٹ ختم کردے ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی پر سپریم کورٹ کی طرف سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں مذکورہ کمپنی بلیک لسٹ کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں بھی کمپنی پر ٹینڈر کی شرائط و ضوابط کو تبدیل کرنے میں صریح بے ضابطگیوں اور قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔
این سی لیڈران کاکہنا تھا’’یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت ایسی کمپنی کا انتخاب کیوں کررہی ہے جو اس طرح کی مشق کے انعقاد میں شفافیت اور جوابدہی فراہم کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے ؟‘‘
ساگر اور پردیسی نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت اپنا انا اور ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر اس کمپنی کیساتھ فوری طور پر کنٹریکٹ ختم کرکے کسی معتبر کمپنی کیساتھ ایس ایس بی امتحانات کے انعقاد کا کنٹریکٹ کریگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آمد بہار: مختلف قسموں کے پھولوں کے پودے خریدنے کے لئے لوگوں بھاری کا رش

Next Post

پاکستان میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کی الاٹمنٹ‘ قاضی یاسر، ظفر بھٹ کے گھروںپر چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ای ڈی نے بالی وڈ اداکارہ فرنینڈس کے 7 کروڑ کا اثاثہ ضبط کیا

پاکستان میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کی الاٹمنٹ‘ قاضی یاسر، ظفر بھٹ کے گھروںپر چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.