منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن ایک نیا اور مکمل ماحولیاتی نظام بھی تشکیل دے رہا ہے

صحت کی اسکیموں نے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی ہے:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-07
in مقامی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے عام لوگوں کو سستی طبی خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن نہ صرف نئے اسپتالوں کو جنم دے رہا ہے بلکہ صحت کا ایک نیا اور مکمل ماحولیاتی نظام بھی تشکیل دے رہا ہے ۔
مودی نے صحت کے شعبے پر ایک پوسٹ بجٹ ویبینار’صحت اور طبی تحقیق‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی علاج کو سستا بنانا حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ۔ آیوشمان بھارت اور جن اوشدھی اسکیموں نے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج فارما سیکٹر کا بازار ۴لاکھ کروڑ روپے کا ہے ۔پرائیویٹ سیکٹر اور اکیڈمی کے درمیان مناسب تال میل کے ساتھ یہ۱۰لاکھ کروڑ روپے کا ہو سکتا ہے ۔
مرکزی بجٹ ۲۳۔۲۰۲۳میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے منعقد کیے گئے۱۲پوسٹ بجٹ ویبینارز کی سیریز میں یہ نویں ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کو کووڈ وبا سے پہلے اور بعد کے نظام کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے صحت پر عالمی توجہ مرکوز ہوئی نیز ہندوستان ایک قدم آگے بڑھا اورفلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کی۔
مودی نے کہا’’ہم نے دنیا کے سامنے ایک وژن پیش کیاہے … ایک زمین ایک صحت۔ اس میں تمام مخلوقات … انسانوں، جانوروں یا پودوں کے لیے مکمل صحت کی دیکھ بھال شامل ہے ‘‘۔
وزیراعظم نے وبا کے دوران سپلائی چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تشویشناک بات بن گئی ہے ۔ انہوں نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب وبا اپنے عروج پر تھی، اس وقت ادویات، ٹیکوں اور طبی آلات جیسے زندگی بچانے والے آلات کوہتھیار بنایا گیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پچھلے برسوں کے بجٹ میں حکومت نے مسلسل غیر ملکی ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر زور دیا ہے ۔
مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد صحت کے شعبے کو کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب صحت کے موضوع کو صرف وزارت صحت تک محدود رکھنے کی بجائے پوری حکومت کا وژن ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طبی علاج کو سستا بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ۔
وزیر اعظم نے سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے صحت کے مضبوط ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔ حکومت کی کلیدی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بتایا کہ ٹیسٹنگ سینٹرز اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں گھروں کے نزدیک۵ء۱لاکھ سے زیادہ صحت مراکز بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان مراکز میں ذیابیطس، کینسر اور دل سے متعلق سنگین امراض کی اسکریننگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم،آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت چھوٹے شہروں اور دیہاتوں تک صحت کے اہم ڈھانچے کو رسائی کے قابل بنایا جا رہا ہے ، جس سے نہ صرف نئے اسپتال بن رہے ہیں بلکہ صحت کا ایک نیا اور مکمل ماحولیاتی نظام بھی بن رہا ہے ۔
انسانی وسائل کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ چندبرسوں میں۲۶۰سے زائد نئے میڈیکل کالج کھولے گئے ہیں۔ اس سے۲۰۱۴کے مقابلے میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز میں میڈیکل سیٹوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں نرسنگ سیکٹر پر زور دیا گیا ہے ۔ میڈیکل کالجوں کے قرب و جوار میں۱۵۷نرسنگ کالجوں کا افتتاح میڈیکل ہیومن ریسورس کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے ۔ یہ نہ صرف ملکی ضرورت بلکہ عالمی طلب کو پورا کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا جموں میں احتجاج

Next Post

وادی میں ۱۲ مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

وادی میں ۱۲ مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.