بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۲۰۲۰ میں تین مزدوروں کو’جھڑپ‘ میں ہلاک کرنے کا معاملہ:

فوج کے کیپٹن کیخلاف کورٹ مارشل کارروائیاں شروع: فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-05
in مقامی خبریں
A A
۲۰۲۰ میں تین مزدوروں کو’جھڑپ‘ میں ہلاک کرنے کا معاملہ:
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر//
فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ میں زائد از ڈیڑھ برس قبل ایک متنازع انکاؤنٹر کے دوران راجوری سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کے مارے جانے کے سلسلے میں اپنے ایک افسر کے خلاف کورٹ مارشل شروع کیا ہے ۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں جولائی۲۰۲۰میں ہونے والے ایک آپریشن کے سلسلے میں ایک کیپٹن کے خلاف کورٹ مارشل کارروائیاں شروع کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں کورٹ آف انکوائری اور شواہد کے خلاصے کی طرف سے تادیبی کارروائی کی ضرورت کی نشاندہی کرنے کے بعد انجام دی گئیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج آپریشنز کو اخلاقی خطوط پر انجام دینے کے لئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیس کے متعلق مزید تفصیلات کو اس طریقے سے شئیر کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق عمل اثر انداز نہ ہوسکے ۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ میں۱۸جولائی۲۰۲۰کو ایک انکاؤنٹر کے دوران تین عدم شناخت جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں ماہ اگست میں جب مہلوکین کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو اہل خانہ، جن کا تعلق راجوری سے تھا، نے ان تصویروں کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ تصادم میں مارے جانے والے تین افراد ان کے رشتہ دار ہیں۔
ترجمان نے ہلاک شدگان کی شناخت ابرار احمد خان ولد بگا خان، امتیاز حیسن ولد شبیر حسین ساکنان در ساکری تحصیل کوٹرانکہ اور ابرار احمد ولد محمد یوسف ساکن ترکسی کے بطور کی تھی۔
فوج نے اس انکاؤنٹر کے حوالے سے ماہ ستمبر میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تصادم کے دوران بادی النظر میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورس ایکٹ ۱۹۹۰کا حد سے زیادہ استعمال ہوا ہے نیز فوجی سربراہ کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔تاہم ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ ان تینوں نوجوانوں کے جنگجویانہ یا متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے متعلق پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
جموں وکشمیر حکومت نے۳؍اکتوبر کو تینوں مزدوروں کی لاشیں نکال کر لواحقین کے سپرد کی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ذہنی طور معذور شخص کی لاش بر آمد

Next Post

کانگریس کا حد بندی کمیشن کے خلاف احتجاج کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

کانگریس کا حد بندی کمیشن کے خلاف احتجاج کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.