جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کے روز ایک ذہنی طور معذور شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کو قریب بارہ بجے دن مقامی لوگوں نے سنگلہ نالے میں ایک لاش دیکھی اور فوری طور پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت۶۰سالہ عالم الدین ولد باغ علی ساکن فضل آباد کے بطور ہوئی ہے ۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ متوفی گذشتہ شام سے لاپتہ تھا اور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا۔