پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۵ویں کور کے سربراہ اور آئی جی پی کشمیر کی مشترکہ میٹنگ میں وادی کی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-02
in اہم ترین
A A
۱۵ویں کور کے سربراہ اور آئی جی پی کشمیر کی مشترکہ میٹنگ میں وادی کی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر//
سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی کشمیر وجے کمار کی سربراہی میں کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال اور سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا گیا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز اونتی پورہ میں جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آئی جی کشمیر وجے کمار کے علاوہ شمالی، جنوبی اور سینٹرل کشمیر کے ڈی آئی جی ایز و سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔
جی او سی نے اس موقع پر آفیسران پر زور دیا کہ وہ فرائض کی انجام دہی کے دوران مستعد رہے اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران حالیہ شہری ہلاکتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملوثین کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی تہیہ کیا گیا ۔
میٹنگ کے دوران اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ چھوٹی عمر کے بچوں کو منشیات اور جھوٹے بیانات کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے ۔
اُن کے مطابق میٹنگ میں بتایا گیا کہ جنگجووں کی جانب سے تخریبی سرگرمیاں انجام دینے سے پہلے یا اُس کے بعد مساجد اور مدرسوں کو بطور پناہ گاہ استعمال کیا جارہا ہے تاکہ مذہبی جذبات کو بھڑکایا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وادی میں منشیات کے منفی اثرات کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی او سی اور آئی جی کشمیر نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھیں تاکہ اُنہیں ان بُرائیوں سے پرے رکھا جاسکے ۔
علاوہ ازیں اس میٹنگ کے دوران سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے بھی غور وغوض ہوا۔
میٹنگ کے دوران کہا گیا کہ چونکہ پچھلے دو برسوں کے دوران کووڈ کے باعث امر ناتھ جی یاترا نہ ہو سکی لہذا رواں سال ریکارڈ توڑ یاتری کی آمد متوقع ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کے اقدامات بھی مزید سخت کرنے ہونگے ۔
ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر اورجی او سی نے تفصیل کے ساتھ امر ناتھ جی یاترا کے سلسلے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کا بھر پور جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس ، سیکورٹی فورسز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کے دوران باہمی تال میل کو بنائے رکھیں۔
سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے اور یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی تلقین کی گئی۔انہوں نے متعلقہ افسران سے تاکید کہ وہ یاترا کے دوران قریبی تعلقات برقرار رکھیں تاکہ پر امن یاترا کو مکمل طورپر یقینی بنایا جا سکے ۔ آئی جی کشمیر نے افسران کو بتایا کہ یاترا کے دوران لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر اور جی او سی نے مختلف اداروں کی جانب سے یاتریوں کی سہولیات کیلئے اٹھائے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ چنانچہ ایس ایس پی اننت ناگ نے میٹنگ میں موجود اعلیٰ افسران کو پر امن یاترا کے حوالے سے کئے جار ہے

حفاظتی انتظامات اور ٹریفک کے حوالے سے مکمل جانکاری فراہم کی۔

 

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘

Next Post

اسسٹنٹ انجینئر پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار :اے سی بی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

اسسٹنٹ انجینئر پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار :اے سی بی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.