سرینگر//
جموںکشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے رولر ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلاک پہلگام میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر کو پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ رولر ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلاک پہلگام میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر شکیل احمد ڈار واجب الادا رقم کی واگزری کے لئے پانچ ہزار روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۵کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران راشی اسسٹنٹ انجینئر کو سائل سے پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔
اُن کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں راشی انجینئر کے قبضے سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔