ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آبگاہوں کی کوکھ سے آپ کی دیگچی تک پہنچنے کا ندرو کا سفر اتنا آسان نہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-30
in مقامی خبریں
A A
آبگاہوں کی کوکھ سے آپ کی دیگچی تک پہنچنے کا ندرو کا سفر اتنا آسان نہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں

harvest Lotus roots

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر کے جھیل سیاحوں کیلئے بہترین تفریح گاہیں ہی نہیں بلکہ ہزاروں لوگوں کیلئے روزی روٹی کا بھی ایک موثر وسیلہ ہیں۔
سرینگر سے تعلق رکھنے والا محمد شفیع راتھر ٹھٹھرتی سردی میں یہاں آنچار جھیل کے پانیوں میں گھنٹوں صرف کرکے ندرو نکال کر اپنے اور اپنے عیال کیلئے روزی روٹی کی سبیل کرتا ہے ۔
ندرو کشمیر کی پسندیدہ غذا ہے کنول کے پھول کی جڑ کو کشمیر میں ’ندور‘کہا جاتا ہے ۔ کشمیر کے ہر گھر میں ندرو گوشت کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے ۔
ندرو کو کنول کی ککڑی بھی کہتے ہیں یہ سبزی جھیل ڈل، جھیل ولر، جھیل منسر وغیرہ میں بھی اگائے جاتے ہیں۔ گرچہ ندرو باقی سبزیوں کے مقابلے میں مہنگا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے لوگ اس کو خرید کر اپنے دسترخواں کا حصہ بناتے ہیں۔
خاص موقعوں پر اس کو یہاں ہر گھر میں پکایا جاتا ہے خاص طور مچھلی کے ساتھ جب ندرو کو پکایا جاتا ہے تو اس کا ذائقہ بے مثال ہوتا ہے ۔
محمد شفیع آنچار جھیل میں اپنی ناؤ میں کئی گھنٹے بیٹھ کر ندرو نکال کر ان کو صاف کرکے ان کی گھٹریاں بناتا ہے تاکہ بازار میںٍ لے کر ان کو بیچ سکے اور اپنے عیال کا پیٹ پال سکے ۔
انہوں نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا’’میں ساتویں جماعت میں ہی پڑھتا تھا کہ میرے والد انتقال کر گئے اس کے بعد میری شادی کر دی گئی اور میں نے جھیل جا کر ندرو نکالنے کا کام شروع کر دیا‘‘۔ان کا کہنا ہے’’ندرو کا کاروبار میرے روز گار کا واحد وسیلہ ہے اسی پر میرے عیال کی روزی روٹی کا انحصار ہے ‘‘۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ندرو صحت کیلئے ایک انتہائی فائدہ بخش غذا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس میں پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی وغیرہ پائے جاتے ہیں۔
محمد شفیع کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا کاروبار ہے جس سے میں اپنے عیال کا اچھی طرح سے پیٹ پالتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ندرو کے گارڈن (جس جگہ یہ اگائے جاتے ہیں) کی سال بھر دیکھ بال کرنا پڑتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے’’موسم گرما کے دوران اس کا زیادہ ہی خیال رکھنا پڑتا ہے اس جگہ پانی کو زیادہ سے زیادہ صاف و شفاف رکھنا پڑتا ہے وہاں جمع ہونے والے سڑے پتوں اور دوسری گھاس پھوس کو صاف کرنا پڑتا ہے ‘‘۔
محمد شفیع نے کہا کہ ستمبر تک ندرو کو تیار کرنے کے لئے یہ با مشقت کام کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے اس فصل کی کاشت شروع ہوجاتی ہے جو پورے موسم سرما کے دوران جاری رہتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ٹھٹھرتی سردیوں میں پانی کے اندر جا کر ندرو کو نکالا جاتا ہے جو انتہائی صبر آزما اور پر مشقت کام ہے ۔
شفیع نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے اور ندرو کی ایک گھٹری کی جو موجوہ ریٹ ہے وہ اس سے زیادہ ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بازار میں ندرو کی ایک گھٹری دو سو سے تین سو روپیے میں ملتی ہے ۔
کشمیر میں ندرو سبزی کے بطور ہی استعمال نہیں کیا جاتا ہے بلکہ اس کے چپس، خاص کر ’ندر منجہ‘بھی تیار کی جاتی ہیں جن کو لوگ خرید کر خوب کھاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں دم گھٹنے سے غیر مقامی شخص کی موت

Next Post

ہیرا نگر میں نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
بیروہ میں ایک شخص کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا

ہیرا نگر میں نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.