سرینگر//
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں بظاہر گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ایک غیر مقامی فرد کی موت جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ فروٹ منڈی سوپور میں ایک ٹرک میں دو دو غیر مقامی افراد کو منگل کی صبح بے ہوش پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دو نوں کو سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے کو علاج کیلئے داخل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت اشونی کمار کے بطور ہوئی ہے جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی شناخت راکیش کمار ولد امر ناتھ ساکنان گرداس پور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور ایسا لگتا ہے کہ یہ گیس اخراج ہونے کا واقعہ ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔