سرینگر//
شمالی کشمیر کے ماڈل ٹاون سوپور میں دو ہفتے قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا لیکچرار منگل کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
اطلاعات کے مطابق دو ہفتے قبل ماڈل ٹاون سوپور علاقے میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے معروف لیکچرار قوام الدین شاہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔
آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لیکچرار کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ پہنچایا جہاں وہ دو ہفتے تک موت و حیات کی کمشکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا۔
جوں ہی متوفی لیکچرار کی لاش اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد میں اُس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک ایف آئی آر درج کیا ہے ۔