ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:پولیس کانسٹیبل سمیت مزید۵ گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-28
in مقامی خبریں
A A
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

Central Bureau of Investigation (CBI) official

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جموں//
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئیں دھاندلیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے جموں اور ہریانہ میں آئی آر پی کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی ٹیم نے ایس آئی اسکیم کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے جموں اور ہریانہ میں پانچ افراد کو حراست میں لیا۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ جموں میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی شناخت آئی آر پی کانسٹیبل کیول کرشن جو مٹن اننت ناگ میں تعینات ہے ،سابق سی آر پی ایف اہلکار آشونی کمار ولد میلہ رام ساکن کھور راکیش کمار ساکن کھور اکھنورکے بطور ہوئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشونی کمار نامی سی آر پی ایف اہلکار نے پیپر لیک ریکٹ کو چلانے کی خاطر ہی سی آر پی ایف سے قبل از وقت ہی ریٹائرمنٹ لی تھی اور اُس نے ایک کروڑ۲۵لاکھ روپے میں ایس آئی کے پرچے فروخت کئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ہریانہ میں یتن یادو عرف گورو جی اور انیل کمار نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایجنسی نے اس کیس میں مبینہ طورپر ملوث آٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔
اس سے قبل ایجنسی نے پولیس کانسٹیبل ایک استاد سمیت تین افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا اور اُنہیں اب جوڈیشل ریمانڈ میں دے دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں ہوٹل اور رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران سی بی آئی کو اہم ثبوت ملے ہیں ۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔
بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کیلئے سال رواں کے۲۷مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان۴جون کو کیا گیا تھا۔
کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی ان امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے پیش نظر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ سی بی آئی کی ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر امتحانات کے پرچے مبینہ طور پر ۳۰لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور کا زخمی لیکچرار زندگی کی جنگ ہا رگیا

Next Post

’فضائی نگرانی کے دوران راز داری کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
’سرینگر کی فضائی نگرانی کیلئے جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ‘

’فضائی نگرانی کے دوران راز داری کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.