ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وزیر اعظم مودی یکم اکتوبر کو ملک میں فائیو جی خدمات کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-25
in مقامی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی یکم اکتوبر کو ملک میں فائیو جی خدمات کا افتتاح کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

نئی دہلی//
وزیر اعظم‘نریندر مودی یکم اکتوبر کو ہندوستان میں فائیو جی خدمات کا آغاز کریں گے۔
ہفتہ کو حکومت کے نیشنل براڈ بینڈ مشن نے ایک ٹویٹ کیا ’’ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی اور کنیکٹیویٹی کو نئی بلندیوں پر لے کر، عزت مآب وزیراعظم‘ انڈیا موبائل کانگریس میں ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش میں‘ ہندوستان میں فائیو جی خدمات شروع کریں گے‘‘۔
انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی )، جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی فورم ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، مشترکہ طور پر محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی ) اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا ( سی او اے آئی) کے زیر اہتمام ہو رہا ہے۔
مرکزی وزیر برائے مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اشونی ویشنو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ حکومت نے مختصر وقت میں ملک میں فائیو جی ٹیلی کام خدمات کی ۸۰ فیصد کوریج کا ہدف دیا ہے۔
گزشتہ بدھ کو قومی راجدھانی میں ایک صنعتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویشنو نے کہا تھا’’فائیو جی کا سفر بہت پرجوش ہونے والا ہے ‘‘۔ انہوں نے نوٹ کیا ’’ بہت سے ممالک کو ۴۰ فیصد سے ۵۰ فیصد کوریج تک پہنچنے میں کئی سال لگے۔ لیکن ہم ہدف بنا رہے ہیں۔ ایک بہت ہی جارحانہ ٹائم لائن ہے اور حکومت نے مختصر وقت میں ۸۰فیصد کوریج کا ہدف دیا ہے اور ہمیں یقینی طور پر کم از کم ۸۰ فیصد کو بہت ہی مختصر وقت میں کور کرنا چاہیے‘‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہندوستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی نمائندگی کرنے والے عالمی صنعتی ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس سے۲۰۲۳ اور۲۰۴۰ کے درمیان ہندوستانی معیشت کو ۴ء۳۶ ٹریلین کا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔
جی ایس ایم اے (گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ۲۰۳۰تک ہندوستان میں کل رابطوں کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ فائیو جی ہوگا‘ جس میں ٹو جی اور تھری جی کا حصہ کم ہو کر۱۰ فیصد سے بھی کم ہو جائے گا۔ ملک میں فور جی (۷۹ فیصد) اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فائیو جی منتقلی کیلئے سبسکرائبر بیس تیار ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ کون سے شعبوں کو فائیو جی ٹیکنالوجی کا کتنا فائدہ ہوگا ۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر (کل فائدہ کا۲۰ فیصد نمائندگی کرتا ہے)، ریٹیل (۱۲ فیصد) اور زراعت (۱۱ فیصد) ہو گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے ایم سی کے میئر اور ڈپٹی میئر مستعفی

Next Post

دو نا بالغ بہنوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں نجی اسکول کا پرنسپل گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

دو نا بالغ بہنوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں نجی اسکول کا پرنسپل گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.