جموں/10 ستمبر
پولیس نے جموں یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفسیر کی مبینہ پھانسی کے متعلق تحقیقات کرانے کے لئے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
جموں یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر چندر شیکھر کو بدھ کے روز یونیورسٹی میں اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق کچھ طلبا نے مذکورہ پروفیسر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔
ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے اس سلسلے میں تحقیقات کرانے کے لئے ایس ڈی پی او سوتھ سٹی سچھت شرما، ایس ایچ او گاندھی نگر پولیس اسٹیشن پنکج شرما، سب انپسکٹر پولیس پوسٹ نہرو مارکیٹ روہت گاندھی اور اے ایس آئی غلام عباس شاہ پر مشتمل چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔
یہ کمیٹی ایس پی سوتھ ممتا شرما کی سربراہی میں کام کرے گی۔
یہ تحقیقاتی کمیٹی طلبا اور فیلکٹی ممبروں سے پوچھ گچھ کرے گی۔
بتادیں کہ جموں یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن نے جمعے کے روز احتجاج درج کرکے ملوثین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔