منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے کسی بھی فیصلے کو برداشت نہیں کیا جائے گا :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-10
in تازہ تریں
A A
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

جموں/10 ستمبر
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے کسی بھی فیصلے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اُن کے مطابق میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس سارے معاملے پر نظر گزر رکھے گی۔
ان باتوں کا اظہار سابق وزےر اعلیٰ نے جموں میں کل جماعتی اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہاکہ جموں میں آج لگ بھگ سبھی سیاسی پارٹیوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے مجوزہ فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ میٹنگ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی جس دوران متفقہ طورپر سبھی نے فیصلہ لیا کہ اگر غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تو اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔
دریں اثنا میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاجپا اپنی ساکھ کھو چکی ہے لہذا و ہ غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے لئے پر تول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں نے یک زبان ہو کر کہا کہ بھاجپا کے عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
سابق جموں وکشمیر ریاست کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں نے فیصلہ لیا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دینے سے روکنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس سارے معاملے کو دیکھے گی۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر کی شناخت کو بچانے کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہے کیونکہ بھاجپا چاہتی ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دیا جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ حکومت بنا سکے لیکن اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران شیو سینا لیڈر منیش نے بتایا کہ یہ کوئی پی اے جی ڈی کی میٹنگ نہیں تھی بلکہ کل جماعتی اجلاس تھا۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق نہ دیا جائے ۔
اُن کے مطابق اس میٹنگ میں 15پارٹیوں کے لیڈران اور غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ کشمیر میں آٹھ کے قریب پارٹیوں نے شرکت کی جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ روز بروز اس گروپ کے ساتھ پارٹیاں جڑ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ معاملہ لوگوں کے جذبات و احساسات کے ساتھ جڑا ہوا ہے جس وجہ سے لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں۔
منیش کے مطابق بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور وہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کے حقوق دینے کے ساتھ ساتھ دہلی اور دوسری ریاستوں سے لوگوں کو الیکشن کے روز لا کر اُنہیں ووٹ ڈال کر واپس منزل مقصو د کی اور روانہ کرنے کا بھی منصوبہ بنا سکتی ہے ۔
شیو سینا لیڈر نے واضح کیا کہ اگر بھاجپا کا یہی رویہ رہا تو سبھی پارٹیاں متحد ہو کر ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کر چناو لڑےں گی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں یونیورسٹی کے پروفیسر کی مبینہ پھانسی: پولیس نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

Next Post

ملکہ الزیبتھ بھی …

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ملکہ الزیبتھ بھی …

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.