سرینگر/۷ستمبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل کود اور روزگار کےلئے ہر طرح کی سہولیت فراہم کرے گی۔
سنہا نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں نے سپورٹس کے شعبے میں نہ صرف جموں و کشمیر کا بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں ایک سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا”مجھے لگتا ہے کہ زمانہ بیت گیا ہے یہاں کے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے “۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے نوجوانوں نے سپورٹس کے فیلڈ میں جموں وکشمیر کا ہی نہیں بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل کود اور روزگار کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے گی۔
سپورٹس پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”سپورٹس پالیسی ہم نے بنادی ہے اس کا عمل مکمل ہوا ہے اور گزیٹڈ اور نان گزیٹڈ پوسٹس ان ہی سپورٹس پرسنز کو دئے جائیں گے جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کار کردگی کی ہو۔“