جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایس آئی بھرتی اسکیم :۳۰ مقامات پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-06
in مقامی خبریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے جمعے کے روز سرینگر‘جموں اور بنگلور میں۳۰مقامات پر چھاپے ڈالے اور اہم کاغذات کو ضبط کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے سروسزسلیکشن بورڈ کے سابق سیکریٹری ، ممبر ،بی ایس ایف کے میڈیکل آفیسر اور جس پرائیوٹ کمپنی نے امتحانات منعقد کروائے اْس کے ذمہ داروں سمیت ۳۳ ملزمان کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
بتادیں کہ سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی ) کی جانب سے سب انسپکٹر اسامیوں کو پْر کرنے کی خاطر تحریری امتحان لیا گیا اور کئی ماہ کے بعد جب حتمی لسٹ کو منظر عام پر لایا گیا تو اس پر سوالات اْٹھنے لگے جس کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرانے کے احکامات صاد رکئے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں میں مبینہ طور پر ملوث ۳۳؍ افراد کے خلاف باضابط طورپر مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان میں بی ایس ہیڈ کواٹر پلورا جموں کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرنیل سنگھ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشوک کمار، سابق سی آر پی ایف آفیسر اشونی کمار، ای ڈی یو میکس کلاسز اکھنور کے مالک اونیش گھپتا، منیجر اکشے کمار، آر ٹی استاد روشن برال، سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق ممبر کے اے ایس آفیسر نارائن دھت، سابق سیکریٹری ایس ایس بی بشن داس، سابق سیکشن آفیسر انجو رینہ ، میرٹ ٹریک سروسز پرائیوٹ لمیٹیڈ بنگلورو سمیت مزید ۳۳؍افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
سی بی آئی بیان کے مطابق سب انسپکٹر امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد باضابط طورپر ایف آئی آر درج کیا گیا۔بتادیں کہ امسال۲۷مارچ کو سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹر اسامیوں کو پْر کرنے کی خاطر تحریری امتحانات لیا گیا اور۴جون کو لسٹ منظر عام پر لایا گیا۔
جوں ہی لسٹ منظر عام پر آیا تو اْس پر سوالات اْٹھنے لگے کیونکہ ایک ہی گھر کے چار چار افراد کو سلیکشن لسٹ میں منتخب پایا گیا جس کے بعد جموں اور سری نگر میں اْمیدواروں نے احتجاجی مظاہرئے شروع کئے۔
احتجاج کے بیچ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے تین نفری کمیٹی تشکیل دی جنہیں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے بارے میں حکم دیا گیا۔کمیٹی نے جو رپورٹ ایل جی کو سونپی اس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ امتحانات کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئیں جس کے بعد منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صاد رکئے۔تحقیقات کے دوران پایا گیا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض آفیسران اور جس کمپنی نے امتحانات کو منعقد کروایا کے درمیان ساز باز ہونے کے بارے میں پتہ چلا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں ، راجوری اور سانبہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے اْمیدواروں نے صد فیصد نمبرات حاصل کئے جس پر امیدواروں نے سوالات اْٹھاتے ہوئے بتایا کہ مسابقتی امتحانات میں صد فیصد نمبرات سے پاس ہونا ناممکن ہے۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کی گئی اور بہت جلد گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی امتحانات کے پرچے بھاری رقومات کے عوض اْمیدواروں میں فروخت کئے گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق۱۵سے۲۰لاکھ روپیہ میں ایک اْمیدوار کو ایس آئی امتحان کا پرچہ فروخت کیا گیا جس وجہ سے قابل اور محنتی اْمیدواروں کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں بعض سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں اور اْن سے بھی پوچھ تاچھ کرنے کو ذرائع نے خارج از امکان قرا ر نہیں دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں مختلف آفیسران کے گھروں پر چھاپہ ماری کے دوران اہم کاغذات سی بی آئی کے ہاتھ لگے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں خشک موسم کی پیش گوئی‘ شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج

Next Post

مونکی پوکس ٹیسٹنگ سہولت کشمیر میں بھی دستیاب رکھی جائے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

مونکی پوکس ٹیسٹنگ سہولت کشمیر میں بھی دستیاب رکھی جائے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.