سرینگر//
کشمیرڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (ڈی اے کے) نے جمعہ کو وادی کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر میں مونکی پوکس کی جانچ کی سہولت مانگی۔
ایسو سی ایشن کے صدر اور انفلوئنزا کے ماہر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا’’اس سے مشتبہ مونکی پوکس وائرس کے نمونوں کی تیز جانچ اور کیسز کی جلد پتہ لگانے میں مدد ملے گی‘‘۔
ڈاکٹر حسن نے کہا کہ کشمیر کے پاس جی ایم سی سری نگر میں تجویز کردہ بائیو سیفٹی لیول ۳لیب اور ٹیسٹ کرنے کے لیے مشین اور وائرس کے مالیکیولر پتہ لگانے میں لیبارٹری کی مہارت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تشخیصی ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت ہے اور ہم ٹیسٹ کریں گے۔
ایسو سی ایشن کے صدر نے مزید کہا’’لیبارٹری کی تیاریوں کو بڑھانا ناگزیر ہے جو کہ منکی پوکس سے پیدا ہونے والے عوامی صحت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے‘‘۔
ڈاکٹر حسن نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت کے رہنما خطوط کے مطابق صرف مشتبہ کیسوں اور روابط جو علامتی ہوں ان کا مانکی پوکس کا ٹیسٹ کیا جانا ہے۔