منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںہائبرڈ جنگجو پولیس کیلئے اب کوئی چیلنج نہیں رہا:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-06
in مقامی خبریں
A A
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی پی) وجے کمار کا کہنا ہے کہ ہائی برڈ جنگجو پولیس اور سیکورٹی فورسز کیلئے اب کوئی چیلنج نہیں ہے ۔
کمار نے کہاکہ۳۷۰کی منسوخی سے ہڑتالوں، اسکولوں کے بند ہونے اور پتھر بازی کے واقعات کا سلسلہ بند ہو گیا ہے ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ گرینیڈ حملے میں ملوث جنگجوؤں کی شناخت مکمل ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
کمار نے کہاکہ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کیخلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔
اے ڈی جی پی نے کہا کہ ایک سال قبل ہابرڈ ملی ٹینسی سیکورٹی فورسز کے لئے بڑا چیلنج اُبھر کر سامنے آیا تھا تاہم اب یہ سلامتی عملے کے لئے کوئی چیلنج نہیں ہے کیونکہ ہم نے بھی نئی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت ہابرڈ جنگجوؤں کی جلد از جلد شناخت کرکے اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ۔
کمار نے بتایا کہ کشمیر کے لوگوں کو پاکستان کے منصوبوں اور سازشوں کو سمجھ لینا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ وادی کشمیر میں امن و امان کی فضا قائم ہو سکے ۔
پلوامہ میں جمعرات کی شام کو غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے گرینیڈ حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے بتایا کہ اس حملے میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو ملوث ہیں جن کی شناخت مکمل ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اے ڈی جی پی نے کہاکہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملی ٹینٹوں نے اس حملے کو انجام دیا تھا۔
کمار کا مزید کہنا تھا کہ آج شہر سرینگر اور دیگر اضلاع میں سبھی مارکیٹ کھلے ہیں۔انہوں نے والدین سے ایک دفعہ پھر اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھیں تاکہ وہ کسی غلط راستے پر نہ چل سکے ۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ جن نوجوانوں نے غلط راستہ اختیار کیا ہے اُنہیں پولیس کے تعاون سے واپس مین اسٹریم کی اور لایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مونکی پوکس ٹیسٹنگ سہولت کشمیر میں بھی دستیاب رکھی جائے ‘

Next Post

ڈورو میں نجی گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

ڈورو میں نجی گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.